قومی اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب اراکین نےحلف اٹھالیا

اسپیکرایازصادق نے قومی اسمبلی کے 342 اراکین میں سے 331 ارکان سے حلف لیا

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،پاکستان کی 15 ویں قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا،اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکرایازصادق کی زیرصدارت ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوا۔ قومی ترانے، تلاوت کلام پاک اورنعت کے بعد اجلاس کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوا۔ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آغاز میں نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی اور حلف کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔جس کے بعد اسپیکرایازصادق نے قومی اسمبلی کے 342 اراکین میں سے 331 ارکان سے حلف لیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.