لورالائی، ایف سی ٹریننگ سینٹرپرحملے کی کوشش ناکام،4 دہشتگرد ہلاک،4 جوان شہید

لورا لائی میں ایف سی سینٹر میں دہشتگردوں کو چیک پوسٹ پرروک لیا گیا،ناکامی پر1دہشتگرد نے خود کا اڑا لیا،فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

شہداء میں صوبیدارمیجرمنورحسین،حوالداراقبال خان،حوالداربلال اورسپاہی نقشب شامل ہیں۔حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی ہے

لورالائی میں ایف سی ٹریننگ سینٹرمیں منگل کو دہشتگردوں نے حملہ کیا اوررہائشی اورانتظامی کمپائونڈ میں گھسنے کی کوشش کی۔فائرنگ تبادلے میں ایک خود کش بمبارسمیت 4 دہشتگرد ہلاک اور4ایف سی جوان شہید جبکہ 2اہلکارزخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان کے شہرلورا لائی میں ایف سی ٹریننگ سینٹررہائشی اورانتظامی کمپائونڈ پرحملے کی کوشش کی،جنہیں رہائشی علاقے کی داخلی چیک پوسٹ پرروک لیا گیا۔ناکامی پر دہشتگرد ایک قریبی احاطے میں گھس گئے جنہیں محاصرے میں لے لیا گیا۔بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد مارے گئے جبکہ چار اہلکار شہید ہوگئے۔شہداء میں صوبیدارمیجرمنورحسین،حوالداراقبال خان،حوالداربلال اورسپاہی نقشب شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق دہشتگردوں نے احاطے کے اندر محصور ہونے کے بعد پہلے فائرنگ کی اورپھردو خود کش بمباروں نے وقفے وقفے سے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکوں سے علاقے میں دھواں اٹھتا دکھائی دیا دیگر دو دہشتگرد مقابلے میں مارے گئے۔حملہ صبح سویرے شروع ہوا جس کے بعد فائرنگ کئی گھنٹے سے جاری رہی۔ ایف سی اہلکاروں کی مدد کیلئے پولیس فورس بھی علاقے میں پہنچی۔خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشتگردوں کی لاشیں مسخ ہوگئیں جبکہ دیگر 2 کی لاشیں کمپائونڈ سے ملیں۔اطلاعات کے مطابق حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی ہے۔تاہم سرکاری طورپراس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.