عائشہ عمر، اس سال میری دو فلمیں ریلیز ہوں گی، صحافیوں کے اعزاز میں افطار میں اظہار خیال

معروف فنکاہ عائشہ عمر

معروف فنکاہ عائشہ عمر

عائشہ عمر، اس سال میری دو فلمیں ریلیز ہوں گی، صحافیوں کے اعزاز میں افطار میں اظہار خیال
عائشہ عمر کہتی ہیں کہ میں شاپنگ کرتی ہوںاور برقع پہن کر مارکیٹ جاتی ہوں کیونکہ لوگ سیلفی کے لیے تنگ کرتے ہیں

شخصیات ویب رپورٹ

معروف فنکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران ان کی2 فلمیں ریلیز ہوں گی ،جس میں پہلی فلم عوام اکتوبر میں دیکھ سکیں گے، اس کے علاوہ ٹی وی پروگرام بلبلے میں بھی وہ جلد عوام کے سامنے ہوں گی،وہ بیچ لگڑری ہوٹل کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار وعشائیے کے موقع پر اظہار خیال کررہی تھیں،افطار عشائیے میںداﺅد اسکول کے اسپیشل بچوں نے بھی شرکت کی ، ان بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

میں شاپنگ کے لیے برقع پہن کر مارکیٹ جاتی ہوں، عائشہ عمر

میں شاپنگ کے لیے برقع پہن کر مارکیٹ جاتی ہوں، عائشہ عمر

،تقریب میں آواری ہوٹل لمیٹڈ کے کو آپریٹو ڈائریکٹر وجنرل منیجر بیچ لگڑری ہوٹل عظیم قریشی اور سعیدہ لغاری نے اظہار خیال کیا ،عائشہ عمر نے کہا کہ وہ ہر سال عید لاہور میں مناتی ہیں ،کیونکہ ان کی والدہ لاہو میں مقیم ہیں،تاہم اس مرتبہ وہ عید کراچی میں منائیں گی ،والدہ کراچی آئیں گی،ایک سوال پر عائشہ عمر نے کہا کہ وہ شاپنگ ضرور کرتی ہیں ،تاہم برقع پہن کر مارکیٹ میں جاتی ہیں،اس کی وجہ لوگ سیلفی کے لئے تنگ کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسپیشل افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں،انہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ،انہیں وہی سہولت ملنا چاہیے جو ایک عام شہری کو حاصل ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ ہوٹل انتظامیہ کی شکر گزار ہیں جس نے اتنا اچھا پروگرام منعقد کیا ہے ۔

 بچے پھول کی مانند ہیں،جنہیں پیار دینے کی ضرورت ہوتی ہے

بچے پھول کی مانند ہیں،جنہیں پیار دینے کی ضرورت ہوتی ہے

انہوں نے کہا کہ بچے پھول کی مانند ہیں،جنہیں پیار دینے کی ضرورت ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ یہاں آکر مسرت محسوس کررہی ہیں اور خاص کر ان بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ بیچ لگڑری ہوٹل نے یہ ایونٹ آرگنائز کیا ہے ،بلکہ ہوٹل کی جانب سے ماضی میں بھی ایسے پروگرام ہوتے رہے ہیں،خاص طور پر مختلف ملکوں کے کھانوں کے فیسٹیول ناقابل فراموش ہیں،عظیم قریشی نے کہا کہ میں آواری ہوٹلز لمیٹڈ کی جانب سے صحافیوں اور اسپیشل بچوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ،میڈیا وہ اہم ستون ہے جو بیرون ملک معلومات کے فراہم کرنے کے علاوہ عوام میں شعور بیدار کرتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس افطار ڈنر کی خاص بات یہ ہے کہ معروف قوال امجد صابری محروم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 17 مئی2019 کو قوالی کا پروگرام بھی ہوگا۔جس میں شرکائ سحری بھی کرسکیں گے،انہوں نے کہا کہ افطار ڈنر اچھا ایونٹ ہے جس میں افطاری کے علاوہ کھانے کی درجنوں ڈیشز رکھی گئی ہیں،جبکہ لکی ڈرا کے زریعے مختلف کمپنیوں کے گفٹ بھی تقسیم کیے ے جاتے ہیں،تقریب کے اٰختتام پر عائشہ عمر نے بچوں میںگفٹ تقسیم کئیے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

 ٹی وی پروگرام بلبلے میں بھی جلد عوام کے سامنے ہوں گی ، افطار وعشائیہ میں اظہار خیال

ٹی وی پروگرام بلبلے میں بھی جلد عوام کے سامنے ہوں گی ، افطار وعشائیہ میں اظہار خیال

Facebook Comments

POST A COMMENT.