کورونا لہر تیز، مزید1400 افراد شکار، کراچی مثبت کیسز کی شرح میں سرفہرست

کورونا لہر کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 15.52 فیصد کراچی میں ریکارڈ کی گئی

شخصیات ویب نیوز

بدھ 7 جمادی الآخر 1443ھ 11 جنوری 2022

رپورٹ : سلیم آذر

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1400 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کووڈ ڈاٹ پی کے نے بتایا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کووڈ کے 43540ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1467 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے

 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد رہی

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد رہی

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں موجودہ کورونا لہر سے اموات کی تعداد 28974ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار 114 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 266 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 253 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سب سے پہلے نمبر پر رہا۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 15.52 فیصد ریکارڈ کی گئی جس کے بعد لاہور میں شرح 7.53 فیصد رہی جب کہ تیسرے نمبر پر گلگت بلتستان میں مثبت کیسز کی شرح 6.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

  ملک بھر میں کورونا سے اموات 28974 ، متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار 114 تک پہنچ 24 گھنٹوں کے دوران 266 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ملک میں وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 253 ہو گئی


ملک بھر میں کورونا سے اموات 28974 ، متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار 114 تک پہنچ 24 گھنٹوں کے دوران 266 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ملک میں وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 253 ہو گئی

اس کے علاوہ پشاور میں 3.51، میرپور آزاد کشمیر 3.23، حیدرآباد  3.18، اسلام آباد 2.99، بہاولپور 2.69، راولپنڈی 2.44 اور گوجرانوالہ میں مثبت کیسز کی شرح 2.25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.