بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی حکمرانی کریں گے، رکی پونٹنگ کا دعویٰ

بابر اعظم کے لیے آسمان اُن کی حد ہے ، وہ جہاں قدم رکھتے ہیں دنیا اُن کی ہوجاتی ہے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کی پیش گوئی

پی سی بی نے 1998کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا

شخصیات ویب نیوز

رپورٹ : ویب نیوز ڈیسک

ہفتہ 3رجب المرجب 1443ھ 5 فروری 2022

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی حکمرانی کے حوالے سے پیشگوئی  کی ہے۔

رکی پونٹنگ  نے آئی سی سی میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ کے بھی اچھے بیٹر ہیں۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں، بس دیکھنا یہ ہےکہ بابر اعظم کب ٹیسٹ فارمیٹ کے بھی نمبر ون بیٹر بنتے ہیں، انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے ایسا ایک دن ضرور ہوگا۔

بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ کے بھی اچھے بیٹر ہیں، آسٹریلیا کرکٹ کے سابق کپتان رکی پونٹنگ

بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ کے بھی اچھے بیٹر ہیں، آسٹریلیا کرکٹ کے سابق کپتان رکی پونٹنگ

 واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بابر اعظم کا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اس وقت نواں نمبر ہے۔

رکی پونٹنگ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ بابر اعظم کیلئے آسمان اُن کی حد ہے ، وہ جہاں قدم رکھتے ہیں دنیا اُن کی ہوجاتی ہے، اگر بابر پچھلے دو برسوں میں ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلتے تو یقیناً ابھی نمبر ون ہوتے۔

رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کو آسٹریلیا سیریز کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جب 2019 میں بابر اعظم کو برسبین کی باؤنسی پچ پر ہیزل ووڈ، اسٹارک اور کمنز کے خلاف شاٹس کھیلتے دیکھا تھا تو اس نوجوان کرکٹر نے مجھے اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، آسٹریلین ٹیم 1998کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا ،یہ دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی ہی میں ختم ہوگا۔

 آسٹریلوی ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی نے 1998کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا

پی سی بی نے 1998کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا

کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائیں گے۔

 دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان ٹیم بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی، آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انھیں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.