آئی سی سی کی ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی فہرست جاری ، 2پاکستانی بھی شامل

آئی سی سی کی ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی فہرست جاری ، 2پاکستانی بھی شامل

آئی سی سی کی فہرست میں وقار یونس اور شاہدآفریدی بہترین کھلاڑیوں میں شامل، دیگر کھلاڑیوں میں گراہم گوچ، این بوتھم، برائن

لارا، لانس کلوزنر، جیک کلیس، اے بی ڈویلیئرز ،کمارا سنگاکارا اور سارو گنگولی شامل

وقار یونس اور شاہدآفریدی بہترین کھلاڑیوں میں شامل، جنوبی افریقہ3، انگلینڈ2 ، بھارت، سری لنکا اور ویسٹ اندیز کا ایک ایک کھلاڑی فہرست کا حصہ

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جاری ٹاپ10 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل شاہد آفریدی

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جاری ٹاپ10 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل شاہد آفریدی

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ ایک روزہ کرکٹ میں دنیا کے 10 ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آ گئی۔اس فہرست میں تین کھلاڑیوں کا تعلق جنوبی افریقہ، دوکا تعلق پاکستان ، دو کھلاڑی انگلینڈ کے ہیں جب کہ بھارت، سری لنکا اور ویسٹ اندیز کا ایک، ایک کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہے۔ ٹاپ10 کھلاڑیوں کی فہرست میں انگلینڈ کے گراہم گوچ اور این بوتھم، پاکستان کے وقار یونس اور شاہد آفریدی، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، جنوبی افریقہ کے لانس ، جیک کلیس، اے بی ڈویلیئرز ، سری لنکا کے کمارا سنگاکارا اوربھارت کے سارو گنگولی شامل ہیں۔ انگلینڈ کے گراہم کوچ نے ورلڈ کپ 1992میں انگلش ٹیم کی کپتانی بھی کی اور ان کی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہی تاہم ٹائٹل مقابلے میں انگلینڈکی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں 22 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑ ا تھا۔
واضح رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے دنیائے کرکٹ کے 10 بہترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے دو کھلاڑی وقار یونس اور شاہدآفریدی، انگلینڈ کے گراہم گوچ اور این بوتھم، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، جنوبی افریقہ کے لانس ، جیک کلیس، اے بی ڈویلیئرز ، سری لنکا کے کمارا سنگاکارا اوربھارت کے سارو گنگولی شامل ہیں۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جاری ٹاپ10 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل انگلیڈ کے سابق آل رائونڈر این بھوتھم

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جاری ٹاپ10 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل انگلیڈ کے سابق آل رائونڈر این بھوتھم

 

Facebook Comments

POST A COMMENT.