الطاف حسین ، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے بانی کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا

الطاف حسین، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے بانی کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا
الطاف حسین کی گرفتاری کی ایم کیو ایم کے ذرائع نے بھی تصدیق کردی ۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے بانی الطاف حسین کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گرفتار کیا ۔
رپورٹ کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے فی الوقت بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر ، ایم کیو ایم کے دفتراور سیکریٹریٹ کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ گھر میں موجود ملازمین اور عملے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

 الطاف حسین کے گھر پر چھاپے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سی ٹی ڈی ڈپارٹمنٹ کے 15 اہلکاروں نے حصہ لیا


الطاف حسین کے گھر پر چھاپے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سی ٹی ڈی ڈپارٹمنٹ کے 15 اہلکاروں نے حصہ لیا

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی کوشش ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی جانب سے کی گئی نفرت انگیز تقاریر اور ان سے متعلق مواد اس تلاشی کے دوران برآمد کیا جائے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم کے ذرائع نے تصدیق کر دی ہے کہ الطاف حسین کو لندن میں آج صبح سکاٹ لینڈ یارڈ نے چھاپے کے  دوران گرفتا کیاہے ،ان کے گھر چھاپہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سی ٹی ڈی ڈپارٹمنٹ مارا جس میں 15 اہلکاروں نے حصہ لیا تھا۔  ممکنہ طور پر انھیں 2016 میں کی گئی نفرت انگیز تقریر پر گرفتار کیا گیاہے۔

 الطاف حسین کو2016 میں کی گئی نفرت انگیز تقریر پر گرفتار کیا گیا ہے

الطاف حسین کو2016 میں کی گئی نفرت انگیز تقریر پر گرفتار کیا گیا ہے

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔جہاں تھوڑی دیر میں لندن پولیس بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا انٹرویو ریکارڈ کرےگی۔
شمالی لندن میں بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ پر چھاپے میں 15پولیس افسروں نے حصہ لیا۔ بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ئکی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے۔
بانی ایم کیو ایم کو گرفتاری کے بعد مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الوقت بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر کی تلاشی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016میں کی گئی نفرت انگیز تقریر پر عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے پاکستان کی حکومت کو اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا جبکہ الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد بھی پاکستانی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم لندن میں بانی ایم کیو ایم سے تفتیش کرے گی۔ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ الطاف حسین سے منی لانڈرنگ اور ڈاکٹر فاروق کے قتل سے متعلق بھی سوالات کیے جائیں گے
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن قانونی کاروائی سے متعلق غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کی ایجنسیوں اور عمران خان کو جاتا ہے۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم جب پاکستان آئی تھی تو پاکستانی حکام نے اشتعال انگیز تقاریر کے حوالے سے بانی ایم کیو ایم کے خلاف شواہد فراہم کیے تھے۔

الطاف حسین کو ان کے گھر پر چھاپی مار کر گرفتار کیا گیا ان کے گھر، ایم کیو یم کے دفتر، سیکریٹریٹ کی تلاشی اورملازمین و عملے سے تفتیش کی گئی

الطاف حسین کو ان کے گھر پر چھاپی مار کر گرفتار کیا گیا ان کے گھر، ایم کیو یم کے دفتر، سیکریٹریٹ کی تلاشی اورملازمین و عملے سے تفتیش کی گئی

Facebook Comments

POST A COMMENT.