ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس،شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو7 قید کی سزا

اہلیہ عائشہ شعیب شیخ سمیت 3 ملزمان بری،تمام سزائوں کا اطلاق ایک ساتھ ہوگا، حکم

ویب ڈیسک

اسلام آباد،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنادیا،شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے،شعیب شیخ اوردیگر پردفعہ 419 کے تحت 3 سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانہ اوردفعہ 468 کے تحت 7 سال قید،5 لاکھ روپے جرمانہ اور دفعہ 471 کے تحت 7 سال قید اور5 لاکھ روپے جرمانہ،دفعہ 420 کے تحت 3 سال قید 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاہے جبکہ شعیب شیخ کی اہلیہ عائشہ شعیب شیخ سمیت 3 ملزمان کوبری کردیا گیاہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق تمام سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.