کورونا وائرس سے مزید 49ہلاک، تعداد 200 ہوگئی، ایران میں مرض حکومتی عہدے داروں میں پھیل گیا

کورونا وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئیں ایک دن میں سب سے زیادہ 49 ہلاک کل ہلاکتیں 200 تک پہنچ گئیں، مرض سرکاری اداروں میں پھیل گی

کورونا وائرس سے ایرانی پارلیمنٹ کی ایک اور رکن ہلاک، 55 سالہ فاطمی رہبر تہران سے تعلق رکھنے والی ایک قدامت پسند قانون ساز تھیں جو حال ہی میں ایرانی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔
وہ ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والی دوسری رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ایران میں دو اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ اب تک سات سیاستدان اور سرکاری اہلکار بھی کورونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایران میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 49 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ ایران میں ایک دن کے دوران کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔ کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد200 تک پہنچ گئی ہے۔
ایران میں یہ مہلک مرض اتنہائی تیزی کے ساتھ اعلیٰ ریاستی اداروں میں پھیل رہا ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کے 16 ہزار سے زائد مشتبہ افراد ملک کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔
جمعے کو ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے مشیر حسین شیخ الااسلام بھی کورونا وائرس کی وجہ سے

د

ہلاک ہو گئے تھے۔
حسین شیخ الااسلام ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے مشیر تھے اور زمانہ طالب علمی میں ’ایرانی انقلاب‘ کے دوران وہ تہران میں امریکی سفارتی عملے کے 52 افراد کو یرغمال بنانے والوں میں سے ایک تھے۔
کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں ایرانی سپریم لیڈ آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر محمد میر محمدی بھی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والے صوبے گیلان سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ محمد علی رمیزانی اور وزارت زراعت کے سینیئر اہلکار مجتبیٰ پور خان علی بھی اسی وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل ایرانی عدلیہ کے چیف حادی خسروشاہی کے مشیر احمد تویسرقانی اور ایک دینی عالم کے

سیکریٹری مجتبیٰ فزیلی بھی کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے تھے۔
ایران میں کچھ حکومتی عہدیدار بھی ایسے ہیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ان میں نائب صدر معصومہ ابتقار، ممبر پارلیمنٹ فاطمی رہبر، ڈپٹی ہیلتھ منسٹر اراج ہریرچی اور دینی عالم موسی شوبیری زنجانی شامل ہیں۔
کورونا سے ایران میں وزیر خارجہ کے مشیر سمیت کل200 ہلاکتیں ہوچکی ہیں
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے وزیر خارجہ کے مشیر سمیت ہلاکتوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے اب تک سات ہزار 823 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مرض سے 49 نئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے ایک ہزار 76 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
چین کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی ہیں، یہ وائرس ایران کے تمام 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے اور متاثرین کی تعداد سات ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اس کی وجہ سے تمام سکولز اور کالجز کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کام کرنے کے اوقات کو کم کر دیا گیا ہے اور بڑی ثقافتی تقریبات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ جبکہ اس مرض سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان حالات کے پیش نظر ایران نے یورپ کے ساتھ پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہیں جبکہ عراق نے ایران کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چین سمیت دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار600 کے قریب پہنچ چکی ہے اور ایک لاکھ سے زائد افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق چین سے ہے۔

کورونا وائرس سے ایران میں وزیر خارجہ کے مشیر سمیت متعدد حکومتی عہدیدار ہلاک ہو چکے ہیں

کورونا سے دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہزار400 سے زائد ہوچکی ہے

کورونا سے ایران میں وزیر خارجہ کے مشیر سمیت متعدد حکومتی عہدیدار وائرس کا شکار اور ہلاک ہو چکے ہیں
ایران میں وزیر خارجہ کے مشیر سمیت کورونا سے کل ہلاکتیں 200 تک پہنچ گئیں
چین کے بعد ایران میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے
ایران میں متعدد حکومتی عہدیدار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں
کورونا وائرس سے ایران میں مزید 49 افراد ہلاک۔ یہ ایک دن میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.