بینک اکاﺅنٹس کی 31 مئی سے قبل بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی ہدایت

بینک اکاﺅنٹس کی 31 مئی سے قبل بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی ہدایت
بینک اکائونٹس مقررہ تاریخ سے قبل تصدیق نہ کروائے تو اکائونٹس بلاک کردیے جائیں گے، اسٹیٹ بینک
بینک اکاﺅنٹس معطلل کرنے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو آگاہ کرچکا ہے
ملک کے تمام بینک صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ای میل اکاﺅنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق مطلع کر چکے ہیں

 

شخصیات ویب رپورٹ

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہدایات دی ہیں کہ ملک بھر کے صارفین اپنے بینک اکاﺅنٹس کو بلاک ہونے سے بچانے کے لیے یے مقررہ تاریخ 31 مئی سے قبل بائیومیٹرک تصدیق کروا لیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکاﺅنٹس معطل کرنے کے حوالے سے تمام بینکوں کو آگاہ کردیا ہے۔ملک کے تمام بینک صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ای میل اکاﺅنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق مطلع کر چکے ہیں۔
بینک اکاﺅنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کروانے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ صارفین اپنے متعلقہ بینک کے اے ٹی ایم جا کر اکاﺅنٹس کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔اے ٹی ایم مشین میں پہلے داخلے اینٹر کا بٹن دبا کر 13 ہندسوں پر مشتمل اپنے شناختی کارڈ نمبر ڈالیں، جس کے بعد مشین انگوٹھے کے فنگر پرنٹ مانگے گی اور اکاﺅنٹس کی تصدیق ہو جائے گی۔

 بینک اکاﺅنٹس کو بلاک ہونے سے بچانے کے لیے مقررہ تاریخ 31 مئی ہے

بینک اکاﺅنٹس کو بلاک ہونے سے بچانے کے لیے مقررہ تاریخ 31 مئی ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.