الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 100 فیصد نتائج جاری کردیئے

تحریک انصاف 115،ن لیگ 64،پیپلزپارٹی 43،ایم ایم اے 12 اورایم کیو ایم نے 6سیٹیں حاصل کیں

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 100 فیصد نتائج جاری کردیئے، پی ٹی آئی وفاق میں پہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ نے پنجاب میں اکثریت حاصل کرلی۔ای سی پی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 115، مسلم لیگ ن نے 64، پیپلز پارٹی نے 43 نشستیں حاصل کیں، متحدہ مجلس عمل نے 12 اور ایم کیو ایم کے حصے میں 6 سیٹیں آئیں۔مکمل نشستوں کے نتائج کے مطابق ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی 4، 4 نشستیں ہیں جبکہ 13 آزاد امیدوار بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔پنجاب اسمبلی میں ن لیگ 129 سیٹوں کیساتھ بازی لے گئی، تحریک انصاف 123 جبکہ آزاد امیدوار 28 سیٹیں لے اڑے، ق لیگ کو 7 اور پیپلزپارٹی کے 6 امیدوار کامیاب ہوسکے۔سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا 76 سیٹوں کے ساتھ راج برقرار ہے، پی ٹی آئی نے بھی 23 نشستیں جیت لیں، ایم کیو ایم کو 16 سیٹیں مل سکیں جبکہ جی ڈی اے کے 11 اراکین منتخب ہوگئے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی 66 نشستیں حاصل کرکے سرفہرست ہے، متحدہ مجلس عمل کے 10، اے این پی کے 6، مسلم لیگ ن کے 5 جبکہ 5 ہی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، پیپلزپارٹی کو بھی 4 نشستیں مل گئیں۔بلوچستان اسمبلی میں بی اے پی 15 سیٹوں پر کامیاب ہوئی، متحدہ مجلس عمل کے 9، بی این پی مینگل کے 6 اور پی ٹی آئی کے 4 اراکین اسمبلی منتخب ہوگئے، 5 آزاد اراکین نے بھی نشستیں جیت لیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.