میگا منی لانڈرنگ کیس،زرداری اوراومنی گروپ ذمہ دار قرار،جائیدادیں منجمد

میگا منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ نے سابق صدرآصف زرداری اوراومنی گروپ کو ذمے دارقرار،عدالت نے اومنی گروپ کی جائیدادوں کو منجمد کرنیکے احکامات دے دیئے

بلاول فیملی کا ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ کا ماہانہ خرچہ جعلی اکائونٹس سے ادا کیا جاتا تھا،جی آئی ٹی رپورٹ،اورمنی گروپ کا غروزختم نہیں ہوا،اربوں روپے کھاگئے پھر بھی بدمعاشی کررہے ہیں

میگا منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ نے سابق صدرآصف زرداری اوراومنی گروپ کو ذمے دارقراردے دیا جس پر عدالت نے اومنی گروپ کی جائیدادوں کو منجمد کرنے کے احکامات دے دیئے۔تاہم عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جواب دینے کیلئے 28 دسمبر تک مہلت دیدی ہے۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ پرازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی،سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے کی۔چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں پروجیکٹرلگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) رپورٹ کی سمری اوپن کورٹ میں پروجیکٹر پرچلائی جائے گی۔چیف جسٹس نے اومنی گروپ کے مالکان کے وکلا سے کہا کہ لگتا ہے اومنی گروپ کے مالکان کا غرورختم نہیں ہوا،قوم کا اربوں روپے کھا گئے اورپھربھی بدمعاشی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے انہیں اڈیالہ جیل سے کہیں اورشفٹ کرنا پڑے گا،انورمجید کے ساتھ اب کوئی رحم نہیں۔اربوں روپے کھا گئے معاف نہیں کریں گے۔عدالت میں پیش کی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلاول فیملی کا ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ کا ماہانہ خرچہ جعلی اکائونٹس سے ادا کیا جاتا تھا،کراچی اورلاہورکے بلاول ہاؤسزکی تعمیرکیلئے جعلی اکاؤنٹس سے رقوم منتقل ہوئیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ پاکستان نہیں جو پہلے کا تھا،جہاں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ تھی انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کے گھرکے خرچے بھی یہ کمپنیاں چلاتی تھیں۔انکے کتوں کا کھانا اورہیٹرکے بل بھی کوئی اوردیتا تھا۔چیف جسٹس نے ماڈل ایان علی کے بارے میں استفسارکرتے ہوئے کہا کہ ایان علی کہاں ہے جس پر وکیل نے بتایا کہ ماڈل ایان علی بیمارہیں انکا علاج ہورہا ہے۔چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ کیا ایان علی بیمارہو کرپاکستان سے باہر گئیں؟ کوئی بیمارہو کرملک سے باہر چلا گیا تو واپس لانے کا طریقہ کیا ہے؟یاد رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپوربھی نامزد ہیں۔
نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اورطحہٰ رضا جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں جبکہ فریال تالپورسمیت کیس کے 4 ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔ ایف آئی اے نے کیس میں آصف زرداری سمیت 20 ملزمان کو مفرورقراردیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.