مدت گزری ہونٹوں پربن بات کا موسم ٹھہر گیا : سعدیہ سراج کی خوب صورت غزل

مدت گزری ہونٹوں پربن بات کا موسم ٹھہر گیا
تب سے جیسے آنکھوں میں برسات کا موسم ٹھہر گیا

سعدیہ سراج کا مجموعہ کلام بھنور میں رقص

سعدیہ سراج کا مجموعہ کلام بھنور میں رقص

زخم بھی لگتے جائیں تو وہ شوقِ رفو کب رکھتے ہیں
ضدی سرکش لوگوں میں کس بات کا موسم ٹھہر گیا

’’خواتین مشاعرے ‘‘ میں معروف شاعرہ طاہرہ سلیم سوز اپنا کلام سنارہی ہیں، جب کہ سعدیہ سراج، محترمہ رضیہ سبحان، محترمہ صبیحہ صبا، شگفتہ شفیق ، ارم زہرہ ، سبیلہ انعام صدیقی ودیگر شاعرات شریک ہیں

’’خواتین مشاعرے ‘‘ میں معروف شاعرہ طاہرہ سلیم سوز اپنا کلام سنارہی ہیں، جب کہ سعدیہ سراج، محترمہ رضیہ سبحان، محترمہ صبیحہ صبا، شگفتہ شفیق ، ارم زہرہ ، سبیلہ انعام صدیقی ودیگر شاعرات شریک ہیں

وادی کی گل پوش زمیں پربرف نے کیا لکھ ڈالا ہے
جلتے جسم بھی سرد ہوئے جذبات کا موسم ٹھہر گیا

سعدیہ سراج اردو ادب کے لیجنڈ مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی سے بات چیف کررہی ہیں

سعدیہ سراج اردو ادب کے لیجنڈ مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی سے بات چیف کررہی ہیں

اک لمحے کی خواہش ہے کہ میرے دل کا موسم ہو
دانستہ بازی ہار گئے اب مات کا موسم ٹھہر گیا

معروف شاعرہ سعدیہ سراج اپنا مجموعہ کلام " بھنورمیں رقص " معروف شاعر وقارزیدی کو دے رہی ہیں

معروف شاعرہ سعدیہ سراج اپنا مجموعہ کلام ” بھنورمیں رقص ” معروف شاعر وقارزیدی کو دے رہی ہیں

ایک ہی ساکت خواب ہو جیسے اور ہزاروں تعبیریں
سوتی جاگتی آنکھوں میں بس رات کا موسم ٹھہر گیا

معروف شاعرہ سعدیہ سراج اپنا مجموعہ غزل "بھنور میں رقص " چیف ایڈیٹر ادب وفن سید انیس جعفری کو پیش کر رہی ہیں

معروف شاعرہ سعدیہ سراج اپنا مجموعہ غزل “بھنور میں رقص ” چیف ایڈیٹر ادب وفن سید انیس جعفری کو پیش کر رہی ہیں

پاسِ وفا کا جذبہ تو قرآن کا پرتو ہوتا ہے
اس نکتے پر اب تو میری ذات کا موسم ٹھہر گیا

Facebook Comments

POST A COMMENT.