گھروں میں صفائی کے بجائے صفایا کرنیوالی 9 ماسیاں گرفتار

گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں صفائی کے بہانے گھروں کا صفایا کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑا گیا۔علاقہ مکینوں نے 3 خواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو پولیس نے انکی نشاندہی پرمزید 6 کو گرفتارکرلیا

خواتین کا گروہ پاکپتن کا رہنے والا ہے اور تمام خواتین آپس میں رشتے دارہیں،خواتین مرد حضرات کی غیر موجودگی میں
ملازمت حاصل کرکے اعتماد قائم کرتی تھیں،پھر گھر کا صفایا کردیتیں،زیورات اور نقدی برآمد

گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں صفائی کے بہانے گھروں کا صفایا کرنے والی پاکپتن کی خواتین کا گروہ پکڑا گیا۔علاقہ مکینوں نے 3 گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو پولیس نے ان کی نشاندہی پر مزید 6 خواتین کو گرفتارکرلیا۔گلستان جوہرمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں گھروں کا صفایا کرنے میں ملوث 3 ماسیوں کو گرفتارکر لیا،جن کی نشاندہی پرگلستان جوہراورگلشن اقبال میں کارروائی کر کے مزید 6 خواتین ماسیوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی نے بتایا کہ مضافاتی علاقے میں مقیم خواتین کا گروہ پاکپتن کا رہنے والا ہے اور تمام خواتین آپس میں رشتے دارہیں۔خواتین گروہ کی ارکان مرد حضرات کی غیرموجودگی میں پہلے کسی بھی بنگلے میں ملازمت حاصل کرکے اعتماد قائم کرتی تھیں اور ایک یا دورز میں موقع پا کرکام دکھا دیتی تھیں۔خواتین سے چوری کے زیورات خریدنے والوں کی بھی تلاش جاری ہے،گرفتارخواتین سے نقدی،زیورات اوردیگراشیا برآمد کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.