پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت، اوشن گرافک سروے میں تصدیق

پاکستان کے ساحلی علاقے مکران میں گیس کے بڑے پیمانے پر ذخائر مل گئےاوشن گرافک سروے میں بھی ہوگئی ،جنرل زبیر محمود حیات نے بڑی خوشخبری سنا دی

 ملک کے ساحلی علاقے مکران میں گیس کے بڑے ذخائر مووجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک کی ساحلی پٹی پر گیس کے ذخائر کی تصدیق ” اوشن گرافک‘ ‘ سروے میں بھی ہوگئی ہے۔ اس خوش خبری کا انکشاف جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات نے کراچی میں منعقدہ فیوچرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جنرل زبیر نے کہا کہ پاکستان معدنیات سے مالامال ملک ہے جہاں معدنیات کے اربوں ڈالرز سے زائدمالیت کے ذخائر موجود ہیں۔ حال ہی میں ساحلی پٹی کے ساتھ ’ اوشن گرافک ‘ سروے کروایا گیا ،اس اوشیونوگرافی سروے میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ملک 2030 میں صرف نیوکلیئر توانائی سے 8800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ شیل آئل کے ذخائر کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں نویں نمبر پر ہے یعنی پاکستان گیس کے ذخائر رکھنے والا دنیا کا 9واں بڑا ملک ہے۔

 

Facebook Comments

POST A COMMENT.