نریندر مودی کا عمران خان سے رابطہ، جیت پر مبارک باد

پاکستان سے تعلقات میں نئے دور کے آغاز کیلئے پرتیارہیں،بھارتی وزیراعظم کا پیغام

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد، بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے رابطہ کیا ہے.نریندرمودی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد دی۔اس ٹیلی فونک رابطے میں‌ نریندی مودی نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات میں نئے دور کے آغاز کیلئے پرتیارہیں،معاملات آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔اس موقع پر عمران خان نے نیک خواہشات پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیرکی جائے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جنگیں،خونریزی سے تنازعات کے حل کی بجائے المیے جنم لیتے ہیں، دونوں ملکوں کےعوام کوغربت سے نکالنے کیلئے مشترکہ تدابیرکرنا ہوں گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.