آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے درخواست ضمانت دائر کردی

آصف زرداری  کی بہن فریال تالپور فریال تالپور کو قومی احتساب بیورو نے فی الحال گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا نے درخواست  ضمانت میں موقف اختیار کیا کہ اسپیشل بچی کی ماں ہوں، دیکھ بھال کے لیے ضمانت

منظور کی جائے 

شخصیت ویب نیوز 

رپورٹ: ماجد علی سید

آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں درخواست ضمانت دائرکردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیپلز سابق کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائرکی ہے جس میں وفاقی حکومت اور دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔آصف علی زرداری کو کرپشن الزامات کا سامنا ہے اور فی الحال وہ صحت کی خرابی کی وجہ سے پمز اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔آصف علی زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے دل کی بیماری لاحق ہے اور تین اسٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں، شوگرکا مرض ہے اورشوگرلیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔
سابق صدرآصف زرداری نے میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ منسلک کرکے استدعا کی کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں، لہذا علاج کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔فریال تالپور نے درخواست ضمانت میں کہا کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کے لیے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.