انتخابی مہم کا آخری روز، سیاسی جماعتوں کے جلسے جاری

عمران خان کا آج لاہور،شہبازشریف ڈیرہ غازی خان ،بلاول بھٹو کا جیکب آباد میں پاور شو ہوگا

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،عام انتخابات میں صرف 2 روز باقی رہ گئے ہیں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے آج آخری روز مختلف شہروں میں جلسے کا انعقاد جاری ہے۔اس سلسلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے آخری انتخابی جلسے کیلئے ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی میں خطاب کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جیکب آباد اور شکار پور میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ متحدہ مجلس عمل کی جانب سے بھی آج اسلام آباد میں جلسہ کیا کائے گا جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے آج کراچی میں آخری انتخابی جلسہ لیاقت آباد فلائی آور پر ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.