ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان کی سزا پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

عدالتی فیصلے کا وقت غلط ہے، فائدہ ن لیگ کو ہوگا،خورشیدشاہ،فیصلے میں پریشانی والی کوئی بات نہیں، خواجہ آصف

ویب ڈیسک

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اورسابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے نوازشریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالتی فیصلے کے وقت کو غلط قراردیدیاہے ۔انہوں نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف،ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ملنے والے سزائوں اورجرمانے پراپنے ردعمل میں کہا کہ عدالتی فیصلے کا وقت غلط ہے انکا کہنا تھا کہ اب جب الیکشن کا وقت ہے ایسا فیصلہ کئی معنی نکالے گا جس کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا۔خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے اورپاناما کا فیصلہ اسمبلی میں لاتے تو یہ وقت نہ دیکھتے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بارکسی بڑے کو سزاہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف فیصلہ انتخابات پراثراندازنہیں ہونا چاہیئے۔سراج الحق نے کہا کہ ایک فرد کیخلاف فیصلے سے انتخابات آگے پیچھے نہیں ہونے چاہئیں۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے،ایسے فیصلے آتے رہے ہیں،تاریخ ان کاجواب دے گی۔
سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اس فیصلے میں پریشانی والی کوئی بات نہیں، عوام نوازشریف کے حق میں فیصلہ دے گی،عوام بھرپورمحنت کرکے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دے۔سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ شہبازشریف محنت کررہے ہیں لیکن نوازشریف کی کمی پوری نہیں ہوسکتی۔جاویدہاشمی نے کہا کہ مشورہ ہے نواز شریف آئیں اوراس جنگ کو تیزی سے لڑیں، وزیراعظم پهانسی بهی چڑهے، جیل بهی گئے، قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.