آصف زرداری بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈربنانے کیلئے سرگرم

ن لیگ سے مرکزی سطح پربیک ڈوررابطے بحال،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈردینے کی پیشکش

سخصیات ویب ڈیسک

کراچی،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربنانے کیلئے پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے منقطع مرکزی سطح کے بیک ڈوررابطے بحال کرلیے،آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن اورمسلم لیگ ق سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے بیک ڈورمشاورت کیلئے رابطے کئے، مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا عہدہ بلاول بھٹو کو دینے کے بدلے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ دینے کی پیشکش کردی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پی پی قیادت نے پہلی بارقومی اسمبلی میں پہنچنے والے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو قائد حزب اختلاف بنوانے کے معاملے پرمسلم لیگ ن سے سیاسی رابطے بحال کرلئے جبکہ سابق صدرآصف زرداری نے مسلم لیگ ق سمیت ایم ایم اے میں شامل مختلف جماعتوں کی قیادت سے بھی بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈربنوانے کیلئے رابطہ کیا ہے، معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے سربراہ سابق صدرآصف زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو کے سیاسی مستقبل کیلئے خود سرگرم ہوگئے ہیں اورانہوں نے مسلم لیگ ن ،مسلم لیگ ق اورمجلس عمل سمیت دیگرمختلف پارٹیوں کی مرکزی قیادت سے بیک ڈوررابطے کئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربنانے کیلئے پی پی قیادت نے مسلم لیگ ن کوسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکا عہدہ دینے کی پیشکش کی گئی اور اسکے ساتھ ساتھ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت سازی اورمطلوبہ عددی نمبرزکیلئے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ق کی جانب سے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.