ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق، 4 زخمی

بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کے دوران چکوٹھی سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا

شہید ہونے والوں میں بکوٹ گاؤں کا ایک رہائشی غلام حسین اور گاؤں سوکا کی رہائشی نوشین بی بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں راجا محمود، زاہدہ بی بی، غلام محمد اور محمد ذاکر شامل ہیں

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر چکوٹھی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔بلااشتعال فائرنگ سے گاؤں باکوٹ کے غلام حسین اور گاؤں سوکا کی نوشاد بی بی نامی شہری جاں بحق ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ترجمان مطابق بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کے دوران چکوٹھی سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں بکوٹ گاؤں کا ایک رہائشی غلام حسین اور گاؤں سوکا کی رہائشی نوشین بی بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں راجا محمود، زاہدہ بی بی، غلام محمد اور محمد ذاکر شامل ہیں۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔واضع رہے کہ 14 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 45 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے،اس کے بعد سے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پربلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.