بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط، پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

عمران سے صدر بل گیٹس فائونڈیشن کی ملاقات، خط پہنچایا، مائیکرو سافٹ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرسکتا ہے :بل گیٹس

حکومت سماجی ، اقتصادی تبدیلی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے: وزیراعظم، سربراہ عالمی ادارہ صحت بھی ملے

عمران خان کو مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم سے سربراہ عالمی ادارہ صحت اور صدر بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن نے ملاقاتیں کیں ۔صدر گیٹس فائونڈیشن ڈاکٹر کرسٹوفرایلس نے وزیراعظم کو بل گیٹس کی جانب سے لکھا گیا خط پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو سافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرسکتا ہے،فائونڈیشن پاکستان میں پولیو و صحت عامہ کے شعبوں میں کام جاری رکھے گی۔ادھر عمران خان نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس ایڈہینم گیبری اوسس سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نئے پاکستان کیلئے سماجی اور اقتصادی تبدیلی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی ادارۂ صحت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ملک کے صحت کے نظام میں عالمی ادارہ صحت کے کردار کا معترف ہے،انسداد پولیو کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے طور پر جاری رکھتے ہوئے وائرس کا ملک سے خاتمہ کیا جائیگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.