تحریک انصاف کو وفاق اورپنجاب میں اکثریت حاصل ہوگئی

وفاق اور پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے،بلوچستان میں مخلوط حکومت بنائی جائیگی،فواد چوہدری

شخصیات ویب ڈیسک

لاہور،پنجاب میں حکومت سازی کی دوڑ میں تحریک انصاف نےمطلوبہ ارکان کی تعداد حاصل کرلی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں اکثریت حاصل کرلی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں قومی اسمبلی کا ایوان 328 سے 330 کا ہے جس میں سے 168 اراکین کی حمایت پی ٹی آئی کو مل گئی ہے جس میں خواتین اور اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبائی اسمبلی میں بھی ان کی پارٹی کو مطلوبہ نمبرزحاصل ہوگئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا ہاؤس 371 کا ہے لیکن اس وقت کی صورت حاصل میں یہ اعوان 360 کے لگ بھگ رہ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری 180 نشستیں ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے، بلوچستان میں مخلوط حکومت بنائی جائے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں ان کی پارٹی کے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.