یونیورسٹی کالج ا سکول ٹیوشن سینٹرز سمیت تمام تعلیمی ادارے 10جنوری تک بند

یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادارے جمعرات 26 نومبر سے بند ہوں گے، نیا تعلیمی سال اگست میں شروع ہوگا
دسمبر میں ہونے والے تمام امتحانات ملتوی، میٹرک کے امتحانات مارچ کے بجائے مئی جون میں ہونگے

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر
پیر 7ربیع الثانی 1442ھ 23نومبر 2020

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat News سلیم آذر

یونیورسٹی، کالج،ا سکول، ٹیوشن سینٹرز اور دیگر تمام تعلیمی ادارے 26نومبر سے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ جب کہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک تمام تعلیمی اداروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات شروع ہو جائیں گی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کیسز اور اموات میں اضافہ ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے پیر کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے 26 نومبر سے بند کرنے کا اعلان کیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں گھر سے تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
جن تعلیمی اداروں میںآن لان سہولیتیںہیں وہاں طلبہ کو ہوم ورک آن لائن دیا جائے گا اور جہاں ایسا نہیں ہے وہاں صوبائی حکومتیں فیصلہ کریں گی کہ طلبہ کو ہوم ورک کیسے دیے جائیں گے۔

 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی اداروں میں گھر سے تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا

26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی اداروں میں گھر سے تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا

وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ ایسے ووکیشنل یا پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے جہاں نوکری کے ساتھ ساتھ ٹریننگ بھی دی جاتی وہ سارے انسٹی ٹیوٹ کھلے رہیں گے۔
شفقت محمود کاکہناتھا کہ یونیورسٹی ہاسٹلز کے طلبہ کی ایک تہائی تعداد ہاسٹلز میں قیام کرسکے گی ۔
ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے اور یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 82 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم کی ویڈیو لنک کی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ 26 نومبر سے اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز کوبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا کے باعث اسکولوں کی بندش پر وزرائے تعلیم متفق ہوگئے۔

 معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد دیکھی گئی ہے


معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد دیکھی گئی ہے

ذرائع کے مطابق ایک ماہ اسکولوں کی بندش کی تجویز وفاقی حکومت نے دی۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ 26 نومبرسے 24 دسمبرآن لائن کلاسز ہوں گی جبکہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک مکمل چھٹیاں ہوں گی اور11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے،وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاکہ 26 نومبرسے بچے گھر میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے،آن لائن اورہوم ورک کے ذریعے بچوں کو پڑھایا جائیگا۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہناتھا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق آج اجلاس ہوا ،صوبوں نے تعلیمی اداروں سے متعلق تجاویز پیش کی تھیں ،معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے،بروقت اقدامات نہ کیے گئے توہسپتالوں پر دباوَ بڑھ جائے گا،ہم نے ہر صورت کورونا سے بچاوَ کے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد دیکھی گئی ہے۔

25 دسمبر سے 10 جنوری تک مکمل چھٹیاں ہوں گی اور11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے،

25 دسمبر سے 10 جنوری تکچھٹیاں ہوں گی اور11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے

Facebook Comments

POST A COMMENT.