فردوس عاشق اعوان اور غلام سرورخان کی توہین عدالت کیس میں معافی قبول

فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان کی غیرمشروط معافی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نےان کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لئے

عدالت اورججز کے متعلق پریس کانفرس میں اپنے ریمارکس غیرمشروط واپس لیتی ہوں، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں معافی قبول کرتے ہوئے نوٹس واپس لے لیے ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پہلے سے محفوظ کیا گیا 17 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں حکومتی عہدیداران کے ٹی وی پروگرامز کے ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہیں۔فردوس عاشق اعوان پرعدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کا الزام تھا۔ معاون خصوصی نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ عدالت اور ججز سے متعلق 29 اکتوبر کی پریس کانفرنس میں اپنے ریمارکس غیر مشروط واپس لیتی ہوں۔
چوہدری غلام سرور خان نے نواز شریف کے حق میں عدالتی فیصلے کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ عدالت نے وفاقی وزیر کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مقدمے کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔

فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان

فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان

فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان کی غیرمشروط معافی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نےان کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لئے عدالت اورججز کے متعلق پریس کانفرس میں اپنے ریمارکس غیرمشروط واپس لیتی ہوں، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا اظہار۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں معافی قبول کرتے ہوئے نوٹس واپس لے لیے ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پہلے سے محفوظ کیا گیا 17 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں حکومتی عہدیداران کے ٹی وی پروگرامز کے ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہیں۔فردوس عاشق اعوان پرعدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کا الزام تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.