وزیراعظم عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

وزیراعظم عمران خان  نے 18 نومبرکی تقریر میں عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کی، سابق آئی جی پولیس سلیم اللہ خان نے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی

وزیراعظم عمران خان  نے 18 نومبرکی تقریر میں عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کی تھی، موقف

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: ماجد علی سید
وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس پر (کل) منگل26نومبر کو سماعت ہوگی۔ سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سلیم اللہ خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 18 نومبر کی تقریر میں توہین عدالت کی اور عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ کی تضحیک کی اور مذاق اڑایا لہٰذا عمران خان کی تقریر کی ریکارڈنگ اور ٹرانسکرپٹ جمع کرایا جا رہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کا الزام ان کی تقریرکے متن سے واضح ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کو توہین عدالت کے قانون کے تحت سزا سنائی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان

Facebook Comments

POST A COMMENT.