جس لیگی کارکن کا ضمیر زندہ ہے وہ ایئرپورٹ نہیں جائے گا،عمران خان

ڈرامے بازاحسن اقبال سے بڑا اور معتبر جھوٹا میں نے آج تک نہیں دیکھا،خطاب

ویب ڈیسک

نارووال،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ باپ بیٹی 300 ارب چوری کرکے بڑا معرکہ مارکر واپس آرہے ہیں،نواز شریف کو جو بھی ایئرپورٹ لینے جائے گا وہ بیوقوف ہوگا،جس لیگی کارکن کا ضمیرزندہ ہے وہ ایئرپورٹ نہیں جائے گا۔نارووال میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف بڑی محنت سے قوم کا 300 ارب روپیہ چوری کرکے باہر لے گئے، وہ تیس سال سے پنجاب پرحکومت کررہے ہیں،20 سال میں پنجاب میں ایک اسپتال نہ بناسکے جہاں شریف خاندان کا علاج ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو شرم آنی چاہئے ایک اسپتال نہیں بنایا جہاں کلثوم نواز کا علاج ہوسکے، ہم کلثوم نواز کے لیے دعا گو ہیں، پشاور میں عالمی معیار کا شوکت خانم اسپتال چار ارب روپے میں بنا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ احسن اقبال کو گولی لگی تو ہیلی کاپٹر لاہور لے جانے کے لیے آیا،ڈرامے بازاحسن اقبال سے بڑا اور معتبر جھوٹا میں نے آج تک نہیں دیکھا، مجرم کی حمایت کرنے پر ان سے بڑا ڈفر کوئی نہیں ہے، نارووال کے لوگوں نے احسن اقبال جیسے جھوٹے لوگوں کو شکست دینی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.