پی ٹی وی کا نوازشریف اورمریم نواز کی تقاریرنہ دکھانے کا فیصلہ

ریاستی اداروں کے خلاف بیانات اور تقاریر لائیو نہیں دکھائی جاسکتیں،پیمرا کا مراسلہ

ویب ڈیسک

لاہور،پاکستان ٹیلی ویژن نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا یافتہ مجرم سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم کی تقاریر نہ دکھانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے کنٹرولر نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے سرکاری ٹی وی کے کسی بھی پروگرام میں سزا یافتہ شخص کو دکھانے کی اجازت نہیں۔مراسلے میں کنٹرولر نے ہدایت جاری کی ہے کہ سزا یافتہ شخص سے متعلق اشتہارات بھی ٹی وی پر نہ دکھائے جائیں،خیال رہے کہ بعض چینلز سیاست دانوں کی توہین آمیز پریس کانفرنس لائیو نشر کر رہے ہیں۔دریں اثنا پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز کی اداروں کے خلاف توہین آمیز تقاریر پر نوٹس لے لیا ہے۔پیمرا کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف بیانات اور تقاریر لائیو نہیں دکھائی جاسکتیں، عدلیہ اور مسلح افواج کے خلاف تقاریر دکھانا قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.