جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے رہنما کفایت اللہ حملے میں زخمی ہوگئے

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اسلام آباد سے مانسہرہ آرہے تھے،ہاتھ فریکچر، دوبیٹے زخمی،استپال میں داخل

عقب سے آنے والی گاڑی نے جان بوجھ کر مفتی کی گاڑی کو ٹکر ماری اور روکنے پر مجبورکردیا

شخصیات ویب
رپورٹ:ماجد علی سید
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنمامفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پرنامعلو م ملزمان نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اسلام آباد سے مانسہرہ آرہے تھے کہ اچانک بیدرہ انٹرچینج پر عقب سے آنے والی گاڑی نے جان بوجھ کر مفتی کی گاڑی کو ٹکر ماری اور روکنے پر مجبور کردیا۔بعد ازاں نامعلوم افراد نے گاڑی سے اترکر مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔بھائی حبیب الرحمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد سے مفتی کفایت اللہ،گاڑی میں سوار 2 بیٹے اور ایک ساتھی بھی زخمی ہوا، مفتی کفایت اسلام آباد سے مانسہرہ آرہے تھے، انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں مفتی کفایت اللہ کے ہاتھ میں فریکچر ہوا ہے، تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جلد گرفتاری کے امکانات ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.