زرداری،فریال تالپورسمیت 20 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

35 ارب روپے کے فراڈیے کو آپ نے بلایا بھی نہیں،تفتیش کے مطابق ان کے پیچھے کون ہے؟ سپریم کورٹ

ویب ڈیسک
راولپنڈی، سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں فیصلہ دیتے ہوئےآصف زرداری اورفریال تالپورسمیت بیس افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سات لوگوں کے نام پر قائم انتیس اکاؤنٹس سے 35 ارب سے زائد کی ٹرانزکشن ہوئیں ، ڈی جی ایف آئی اے نے ساتوں نام سپریم کورٹ میں پیش کردیے۔
چیف جسٹس نے 29 اکاؤنٹ ہولڈرز کے نام پوچھے، تو بشیر میمن نے بتایا کہ طارق سلطان کے نام پر 5 اور ارم عقیل کے نام پر دو اکاوٴنٹس ہیں۔ یہ دونوں افراد ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ 35 ارب روپے کے فراڈیے کو آپ نے بلایا بھی نہیں، اب تک تفتیش کے مطابق ان کے پیچھے کون ہے؟ْ بشیر میمن نے کہا کہ ہم نے سب کو نوٹس جاری کیے، مقدمہ بھی درج کروادیا ہے، حسین لوائی گرفتار ہوچکے ہیں
سابق صدرآصف زرداری،ان کی بہن فریال تالپور،طارق سلطان ،ارم عقیل ، محمد اشرف ،محمد اقبال آرائیں اوردیگر افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر تے ہوئے 12 جولائی تک سماعت ملتوی کردی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.