محبت کی شادی سے روکنے کے لیے قتل کرنے والے جج کو موت کی سزا

محبت کی شادی سے روکنے کے لیے قتل کرنے والے جج کو موت کی سزا
سابق ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی کو جامشورو میں قتل کر دیا گیا تھا۔
سکندر لاشاری پرسیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے قتل کا الزام تھا
عاقب شاہانی سیشن جج مٹھی کی بیٹی کے ساتھ محبت کی شادی کرنا چاہتے تھے اور سکندر لاشاری اس شادی کے خلاف تھے، پولیس

شخصیات ویب رپورٹ 

کراچی،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کو قتل کیس میں سزائے موت سنا دی ہے ۔ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم سکندر لاشاری کو سزائے موت سنائی۔ سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو حیدرآباد جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔سابق سیشن جج پر سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام تھا جب کہ مقدمے میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔ سابق ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی کو 19 فروری 2014 کو جامشورو میں قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق عاقب شاہانی سیشن جج مٹھی کی بیٹی کے ساتھ محبت کی شادی کرنا چاہتے تھے اور سکندر لاشاری اس شادی کے خلاف تھے۔
واضح رہے کہ ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کو قتل کیس میں سزائے موت سنا دی ہے ۔ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم سکندر لاشاری کو سزائے موت سنائی۔ سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو حیدرآباد جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔سابق سیشن جج پر سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام تھا جب کہ مقدمے میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔ سابق ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی کو 19 فروری 2014 کو جامشورو میں قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق عاقب شاہانی سیشن جج مٹھی کی بیٹی کے ساتھ محبت کی شادی کرنا چاہتے تھے اور سکندر لاشاری اس شادی کے خلاف تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.