کراچی میں گرمی کی شدت کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ، عوام کی مشکلات کی بڑھ گئیں

کراچی میں گرمی  کی شدت کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ، عوام کی مشکلات کی بڑھ گئیں

کراچی میں گرمی بڑھنے کے ساتھ  ساتھ مختلف علاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا  دورانیہ 6 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا

اس میں غیراعلانیہ آنکھ مچولی بھی شامل کرلیں تو کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں 14 سے 16 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی

گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھانا پڑسکتا ہے، ترجمان کے الیکٹرک

 

شخصیات ویب نیوز

14 مئی 2022 ہفتہ 12شوال لمکرم 1443ھ

رپورٹ: سلیم آذر

کراچی میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے ساتھ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافے نے کراچی کے باسیوں کو بے حال کردیا ہے

کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا، اس میں غیراعلانیہ آنکھ مچولی بھی شامل کرلیں تو کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں 14 سے 16 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی۔

شدید گرم موسم میں کراچی والوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث نہ گھر پر چین ہے نہ کام کی جگہ اطمینان۔ شہریوں کے سارے معمولات بھی چوپٹ ہوگئے ہیں۔

بلوں کی سو فیصد ادائیگی کرنے والے مستثنیٰ علاقوں میں بھی چار بار ایک ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

شاہ فیصل کالونی، کورنگی، لانڈھی، ملیر، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، لیاری، کھڈا مارکیٹ، کھارادر، اورنگی ٹاؤن، شادمان، سرجانی ٹاؤن اور دیگر علاقے طویل لوڈشیڈنگ کی زد میں ہیں جب کہ کے الیکٹرک کی جانب سے گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد اور نارتھ کراچی سمیت مختلف مستثنیٰ علاقوں کے صارفین کو بھی دن میں چار بار ایک ایک گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھانا پڑسکتا ہے۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ بجلی کی طویل بندش کے باعث دن کے معمولات ہی درہم برہم نہیں ہورہے بلکہ راتوں کی نیند بھی حرام ہوگئی ہے۔  بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

 گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھانا پڑسکتا ہے، ترجمان کے الیکٹرک

گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھانا پڑسکتا ہے، ترجمان کے الیکٹرک

ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور درجہ بڑھنے  کا امکان  ہے گرمی کی لہر 17مئی تک برقرار رہے گی 

دوسری جانب وسطی اور بالائی سندھ میں گرمی کی لہر جاری ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں پارہ 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ زیریں سندھ میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ انتہائی گرم اور خشک موسم سبزیوں، باغات اور فصلوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کا انتظام کریں۔

شدید گرمی کے دوران توانائی کی طلب میں اضافہ ہوگا، شہر ی 11 سے 4 بجے کے دوران باہر نکلنے سے گریز کریں۔

 

Facebook Comments

POST A COMMENT.