،سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف شدید علیل ہو گئے،دبئی کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا

سابق صدر اور ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے بارے میں اطلاع ہے کہ انھیں شدید علالت کی حالت میں دبئی کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پرویز مشرف امیلوئی ڈوسس نامی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں،اس جان لیوا بیماری کے باعث اعضا اور ٹشو درست کام نہیں کرپاتے

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ:ماجد علی سید

سابق صدر(ر)  جنرل پرویز مشرف کے بارے میں اطلاع ہے کہ انھیں شدید علالت کی حالت میں دبئی کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سابق صدر خرابی صحت کے باعث کافی عرصے سے دبئی میں موجود ہیں، اس دوران کئی بار اسپتال میں داخل بھی ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ اکتوبر کے مہینے میں ایک میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پرویز مشرف کو ایک جان لیوا بیماری لاحق ہے،سابق صدر کو امیلوئی ڈوسس نامی خطرناک بیماری لاحق ہوئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مشرف کا روزانہ کی بنیاد پر علاج نہ ہونے سے جان کا خطرہ ہوتا ہے، پرویز مشرف دل اور بلڈ پریشر کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں، ان کا علاج برطانیہ کے 2 معروف اسپتالوں کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے،جب کہ علاج اور تھراپی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر ایک سال جاری رہے گا۔اس میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تصدیق دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ سے کرائی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق مشرف کو لا حق بیماری ایک جان لیوا بیماری ہے۔ Amyloidosis ایک کم یاب اور خطر ناک مرض ہے جو جسم کے اعضا اور ٹشوز میں امیلوئیڈ نامی ناقص پروٹین کی پیداوار سے لاحق ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اعضا اور ٹشوز درست طور پر کام نہیں کر پاتے۔

ان کا علاج برطانیہ کے 2 معروف اسپتالوں کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے،جب کہ علاج اور تھراپی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر ایک سال جاری رہے گا۔اس میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تصدیق دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ سے کرائی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق مشرف کو لا حق بیماری ایک جان لیوا بیماری ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.