سعودی عرب نے پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے کے لیے 12 ارب ڈالر کا پیکیج دے دیا

سعودی عرب  کے پیکیج میں 3ارب ڈالرکی رقم اور 9ارب ڈالرکا ادھارتیل شامل،ادھارتیل کی سہولت 3 سال کے لیے ہوگی

تین سال بعد ادھار تیل کی سہولت میں توسیع ہوسکے گی جب کہ سعودی عرب تین ارب ڈالرز پاکستان کے پاس ایک سال کے لیے بیلنس آف  پے منٹ کے طور ڈیپازٹ بھی رکھے گا

شخصیات ویب ڈیسک
اسلام آباد،وزیراعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جب کہ سعودی عرب نے پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے کیلئے12 ارب ڈالر کا پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 3ارب ڈالر کی رقم اور9 ارب ڈالر کا ادھار تیل شامل ہے ، ادھارتیل کی سہولت 3 سال کے لیے ہوگی
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے کیلئے12 ارب ڈالر کا پیکیج دینے کا فیصلہ ایسے موقع پر کیا جب وزیراعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودیہ پاکستان کو 9 ارب ڈالرکا تیل ادھار دینے کیلئے رضامند ہوگیا ہے، ادھار تیل کی سہولت 3 سال کے لیے ہوگی اور 3 سال بعد ادھار تیل کی سہولت میں توسیع ہوسکے گی جب کہ سعودی حکومت تین ارب ڈالرز پاکستان کے پاس ایک سال کے لیے بیلنس آف پے منٹ کے طور ڈیپازٹ بھی رکھے گا، اس کے علاوہ پاکستان میں آئل ریفائنری منصوبہ لگانے پر بھی رضا مند ہوگیا ہے اور پاک سعودی معاہدے سے متعلق سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان پاکستانی ورکرز کے لیے ویزا فیس کم کرنے پر بھی متفق ہوگئے ہیں،اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کیلیے سعودی عرب کا دلچسپی کا اظہار ہے اور اس سلسلے میں وفاقی اور بلوچستان حکومت معدنیات کی تلاش کے معاملات طے کریں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.