سلیکٹڈ حکومت کا تجربہ ناکام ہوچکا ہے،احسن اقبال

حکومتی پالیسیاں ترقی کش ہیں سی پیک ہی نہیں پورے ملک کی ترقی رک چکی ہے بلند شرح سود اور روپے کی قدر میں کمی نے معیشت کو برباد کردیا

جب نابینا کے حوالے گاڑی کی جائیگی تو حادثہ ہی ہوگا،یہ حکومت ملک کو کسی بھی وقت بڑے بحران سے دوچار کرسکتی ہے، رہنما ن لیگ

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: ماجد علی سید
حکومتی پالیسیاں ترقی کش ہیںسی پیک ہی نہیں پورے ملک کی ترقی رک چکی ہے بلند شرح سود اور روپے کی قدر میں کمی نے معیشت کو برباد کردیاہے، سلیکٹڈ حکومت کا تجربہ ناکام ہوچکا ہے جب نابینا کے حوالے گاڑی کی جائیگی تو حادثہ ہی ہوگا،کشمیری 115روز سے محصور ہیں حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی یہ حکومت ملک کو کسی بھی وقت بڑے بحران سے دوچار کرسکتی ہے،اپوزیشن اگرچہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے بے صبر ہے لیکن حکومت کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ہم سے زیادہ گھر جانے کی جلدی ہے ۔ملکی خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کہاکہ فارن فنڈنگ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے تحریک انصاف نے 23اکاﺅنٹس سے کی جانے والی فنڈنگ چھپائی جو اسٹیٹ بینک نے پکڑی اب رسیدیں دینے کی باری عمران خان کی ہے، پکڑے گئے 23اکانٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کریں اور درخواست بازی سے اجتناب کریں۔آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کے ملک کو چلانے کے لیے صلاحیت چاہئے موجودہ حکومت نے جس طرح اس حساس معاملے پر غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا تماشمہ بنا آرمی چیف کی مدت میں توسیع وزیر اعظم کی صوابدید ہے لیکن اگر باجوہ صاحب کو توسیع دینا تھی تو طریقے سے دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ توسیع کے معاملے پر عدلیہ کا فیصلہ قابل احترام ہے اس پر اپنی قیادت اور اپوزیشن اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ردعمل دیں گے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے امپورٹ بند ہوچکی ہے اور اس سے ایکسپورٹ بھی متاثرہورہی ہے روپے کی قدر میں کمی کا فیصلہ بغیر سوچے سمجھے کیا جس سے معیشت کو تالے لگ گئے حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 50 فیصد کٹوتی کردی سی پیک کے نئے منصوبوں کے لیے حکومت کو بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چارسال کے مختصر عرصے میں سی پیک کے منصوبوں میں 28.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جن سے پاکستان میں توانائی کا بحران حل کرنے، معیشت کی بحالی، انفرااسٹرکچر کی تعمیر میں مدد ملی چین نے پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری کی جب پاکستانی سرمایہ کار بھی دس روپیہ لگانے کو تیار نہ تھے سی پیک نے تھر کے کوئلے کے قیمتی ذخائر کو بروئے کارلاتے ہوئے سرمایہ کاری کے ایک نے باب کا اضافہ کیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.