سندھ کی نئی کابینہ کے 8 ارکان نے حلف اٹھا لیا

سندھ کابینہ میں شہلارضا کو اور ترقی نسواں،سعید غنی کو بلدیات اورپارلیمانی امورکا دیا گیا ہے

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،گورنرہاؤس میں سندھ کی نئی کابینہ کے 8 ارکان نے حلف اٹھا لیا،قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی نے کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق گورنرہائوس سندھ میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں ابتدائی طورپرسندھ کی کابینہ کے آٹھ ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،کابینہ 8 وزاراور2 مشیروں ہرمشتمل ہے۔تقریبِ حلف برداری میں وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شریک تھے،دومشیروں میں سردار محمد بخش مہر اور مرتضٰی وہاب شامل ہیں۔
قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کو شارٹ لسٹ کیا،نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنی نئی ٹیم میں 14 وزرا اور 2 مشیروں کو رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔بعد ازاں بلاول بھٹو کی زیرِ صدارت نامزد کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر سندھ کابینہ کے آٹھ ارکان عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔سندھ کابینہ میں شامل سعید غنی کو بلدیات اور پارلیمانی امور کا قلم دان دیا گیا ہے،جب کہ شہلارضا کو ترقی امورنسواں کا قلم دان سونپا گیا ہے۔سردار شاہ تعلیم و ثقافت کے وزیر ہوں گے،اسماعیل راہو زراعت اورشبیر بجارانی معدنیات کی وزارتیں سنبھالیں گے،محبوب زمان کو محاصل،عذرا فضل پیچوہو کو صحت کی وزاتیں دی گئی ہیں۔ہری رام کشوری لال جیل خانہ جات اوراقلیتی امور کے وزیر ہوں گے،جبکہ مرتضٰی وہاب قانون و اینٹی کرپشن اور محمد بخش مہر صنعت و تجارت کے لیے مشیر ہوں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.