سندھ کے16 اضلاع میں زیرزمین پانی میں سنکھیا کی موجودگی کی تصدیق

سندھ  میں سنکھیا کی موجودگی کی تصدیق یونیسیف نے کی،سندھ وپنجاب کے ڈاکٹروں کوتربیت کے لیے سکھرمیں 4روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی ، دنیا میں 400 ملین لوگ متاثر
سنکھیاملاپانی پینے سے جلدی بیماریاں اورکینسرجیساموزی مرض پیداہوتاہے،یونیسیف کی مدد سے تربیتی پروگرام شروع کریں گے،سکندرعلی پنہورصحافیوں سےگفتگو

شخصیات ویب رپورٹ

 سنکھیا کی موجودگی والے اضلاع میں ضلع نوشہروفیروزبھی شامل ہے

سنکھیا کی موجودگی والے اضلاع میں ضلع نوشہروفیروزبھی شامل ہے

در یا خان مری،یونیسیف نےسندھ کے16 اضلاع میں زیرزمین پانی میں سنکھیازہرہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور ان اضلاع میں ضلع نوشہروفیروزبھی شامل ہے۔سنکھیا ملاپانی پینے کی وجہ سے پیداہونے والی بیماریوں کے علاج کے لیے سندھ اورپنجاب کے ڈاکٹروں کوٹریننگ دینے کے لیے سکھرکے ایک مقامی ہوٹل میں4 روزہ ورکشاپ بھی ہوئی تھی، جس میں یونیسیف کے نمائندوں نے سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ڈاکٹروں کوسنکھیاوالے پانی کے سبب بیماریوں کی ساری دنیا میں صورت حال اوراس سے متاثرہونے والے لوگوں اوران کے علاج سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،انہوں نے بتایا کہ اس وقت دنیا میں400 ملین لوگ ایسی بیماریوں کی وجہ سے متاثرہیں جس میں سے ایک سو ملین لوگوں کا تعلق شمالی اور جنوب کے ملکوں چین ،بنگلہ دیش ، پاکستان اوربھارت سے ہے اور باقی متاثرہونے والے لوگ امریکا،میکسیکو، ہنگری ارجنٹائن، چلی اوردیگرملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اس ورکشاپ میں یونیسیف کے نمائندوں اوردیگر نے سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے ڈاکٹروں کوبتایا کہ پاکستان میں ڈیرہ غازی خان ، دادو ، نوشروفیروز،تھرپارکرسمیت22 اضلاع کے مختلف علاقوں میں سنکھیا ملاپانی موجودہونے کے ثبوت ملے ہیں، سندھ کے ڈاکٹروں کی چار روزہ ورکشاپ مکمل ہونے کے بعد پنجاب کے 20 ڈاکٹروں کے لیے بھی چارروزہ ورکشاپ بھی یہی منعقد کی اور تربیت حاصل کرنے والے ڈاکٹر بعد میں اپنے اپنے اضلاع میں جاکر دیگر ڈاکٹروں کو تربیت دیں گے،ڈائریکٹر وزارت بلدیات سکندرعلی پنہورنے ورکشاپ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ کے 16اضلاع میں زیرزمین پانی میں سنکھیا زہرموجود ہونے کے ثبوت پائے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ سنکھیا زہرملا پانی پینے کے سبب جلدی بیماری اور کینسرجیسا خطرناک مرض پیداہوتا ہے،اس لیے یونیسیف کی مددسندھ حکومت ڈاکٹروں نے ایسی بیماریوں کے علاج کے لیے تربیت دینے کاپروگرام بنایا ہے

سنکھیاملاپانی پینے سے جلدی بیماریاں اورکینسرجیساموزی مرض پیداہوتاہے،

سنکھیاملاپانی پینے سے جلدی بیماریاں اورکینسرجیساموزی مرض پیداہوتاہے،

یونیسیف نے اس سے قبل 12 ڈاکٹرچین بھیجے تھے جوکہ بیماریوں کے علاج اور بچاو ¿سے متعلق خصوصی ٹریننگ دینے ا ٓئے تھے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زیرزمین سے حاصل ہونے والے پانی میں سنکھیازہرملا ہونے کی تصدیق ہوتی ہے،تو اس سارے علاقے کوخطرناک نہیں کہاجا سکتا کچھ فاصلے پر لگے دوسرے پمپ سے سنکھیا زہر سے پاک پانی بھی حاصل کیا جا سکتا ہے، ضلع نوشہرو فیروز میں سنکھیا زہر پانی میں شامل ہونے کی تصدیق ضلع ناظم عاقب خان جتوئی نے بھی کی اورکہا کہ ضلع میں زیر زمین پانی میں سنکھیا ظاہر ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں اس وقت ہزاروں افراد ہیپاٹائٹس سی کینسر اور جلدی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اب تک ان مذکورہ بیماریوں کے سبب سینکڑوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور غربت کے سبب اور اسپتالوں میں خاطرخواہ سہولتیں اور علاج نہ ہونے کے سبب لوگوں کی بڑی تعداد ان خطرناک موذی امراض کا شکار ہو کر ایڑیاں رگڑ رہی ہے اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں،لیکن محکمہ صحت نےخاطر خواہ اقدامات نہیں کیے

Facebook Comments

POST A COMMENT.