شعیب ملک کا ون ڈے کیئریر بھی ورلڈ کپ میں پاکستان کے سفر کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

شعیب ملک کا ون ڈے کیریئر بھی ورلڈ کپ میں پاکستان کے سفر کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا
شعیب ملک کے 20سالہ کیریئر کے اختتام پر آل رائونڈر کو اپنے کیریئر کا الوداعی میچ نہ مل سکا، ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ پاکستان اور شعیب ملک کا آخری میچ ثابت ہوا
سابق کپتان نے اپنا آخری ون ڈے بھارت کے خلاف کھیلا جس میں وہ کوئی رنز بنائے بغیر آئوٹ ہو گئے تھے۔
14 اکتوبر 1999 کو ون ڈے کیرئیر کا آغاز کرنے والے شعیب ملک نے 287 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 9 سنچریوں اور 44 نصف سنچریاں بنائیں۔
آل راو¿نڈر نے 7ہزار 534 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 158وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی کنارہ کشی اختیار کرنے والے شعیب ملک نے رواں سال ہی ون ڈے کیئریر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ اب شعیب ملک صرف ٹی20 میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان اورآزمودہ آل رائونڈرز شعیب ملک اور محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان اورآزمودہ آل رائونڈرز شعیب ملک اور محمد حفیظ

تجربہ کار بلے باز کے کیریئر کے اختتام پرانہیں اپنے کیریئر کا الوداعی میچ بھی نہیں مل سکا۔ تاہم میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
بنگلہ دیش سے میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شعیب ملک کے ساتھ مصافحہ کیا اور پاکستان کے لیے خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
شعیب ملک نے پریس کانفرنس میں کہاکہ میں پہلے ہی یہ اعلان کر چکا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جائوں گا، اس کھیل کو خیرباد کہنے پر اداسی ہے جسے میں بہت پیار کرتا ہوں لیکن اب میں اپنی فیملی کو وقت دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اب میں ٹی20 کرکٹ پر توجہ دے سکوں گا اور 20سال کے کیریئر کے دوران مکمل سپورٹ کرنے پر میں کھلاڑیوں، تمام کوچز، پاکستان کرکٹ بورڈ، اسپانسرز اور اپنے اہلخانہ سمیت تمام افراد کو شکر گزار ہوں لیکن میں سب سے زیادہ اپنے فینز کا شکر گزار ہوں۔
شعیب ملک نے گذشتہ سال جون میں ہی اعلان کردیا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے،انھوں نے آئندہ سال ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ میرا فوکس اب ٹی ٹوینٹی پر ہوگا اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گذاروں گا۔
رواں میگا ایونٹ میں آ راو انڈر سینئر کی ذمے داری کا بوجھ اٹھانے میں ناکام رہے، انگلینڈ سے میچ میں 8رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا اور بھارت سے مقابلوں میں وہ کھاتہ بھی نہیں کھول پائے، انھوں نے وکٹ بھی ایسے وقت میں گنوائی جب ٹیم کو ثابت قدمی کی سخت ضرورت تھی۔شعیب ملک کو ڈراپ کرکے حارث سہیل کو موقع دیا گیا جنھوں نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کیخلاف فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف 14 اکتوبر 1999میں ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے والے آل رﺅنڈر نے287میچز میں 34.55کی اوسط سے 7534رنز بنائے، وہ پاکستانی ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔انھوں نے سب سے بڑی اننگز 143رنزکی کھیلی،بولنگ میں شعیب ملک نے39.18کی ایوریج سے 158شکار کیے ہیں، بہترین کارکردگی 19رنز کے عوض 4وکٹیں رہی، شعیب ملک 2007سے 2009تک کپتان بھی رہے۔طویل کیریئر میں کئی اتار چڑھاﺅ دیکھنے والے آل راﺅنڈر نے نومبر 2015میں ہی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل رائونڈر شعیب ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل رائونڈر شعیب ملک

شعیب ملک کا یہ آخری ورلڈ کپ تھا، وہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے آخری میچ میں بنگلادیش کو شکست دی تاہم اس میچ میں شعیب ملک پلیئنگ الیون میں شامل نہ تھے۔ اس کے باوجود قومی ٹیم نے شعیب ملک کو میچ کے اختتام پر پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.