ضمنی انتخابات : قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر تحریک انصاف کوبرتری حاصل

ضمنی انتخابات کے نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے
قومی اسمبلی کی ایک، صوبائی اسمبلیوں کی دو نشستوں پر تحریک انصاف آگے

شخصیات ویب ڈیسک
اسلام آباد، قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلیوں کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں،این اے 247 میں تحریک انصاف کے کو برتری حاصل ہے۔آج کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247، پی ایس 111 اورخیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 71 پرضمنی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا۔پولنگ صبح مقررہ وقت پر شروع ہوکر شام پانچ بجے اپنے مقررہ وقت پرختم ہوئی۔این اے 247 سے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی کامیاب ہوئے تھے،انہیں صدرِ پاکستان بنائے جانے کے سبب یہ نشست خالی ہوئی۔پی ایس 71 سے تحریک انصاف کے عمران اسمعیل منتخب ہوئے تھے،جن کے گورنرسندھ بنائے جانے کے سبب یہ نشست بھی خالی ہوگئی تھی۔دوسری جانب خیبر پختونخواہ کی نشست پی کے 71 پر کامیاب ہونے والے تحریکِ انصاف کے شاہ فرمان کو گورنر خیبرپختونخواہ مقررکیا گیا جس کے سبب یہ نشست بھی خالی ہوگئی تھی۔صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 111 پر تحریک انصاف کے امید وار شہزاد قریشی20 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے جہانزیب مغل 20ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 111 پر پی ایس 111 پرہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے شہزاد قریشی، ایم کیو ایم کے جہانزیب مغل، پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ ، پی ایس پی کے یاسر الدین اور آزاد امیدوار جبران ناصر سمیت کل 12 امیدارحصہ لے رہے تھے۔پی ایس 111 میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 965 ہے اور یہاں کل 80 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 71 کے 39 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین 4859 ووٹ لے کر آگے ، تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 4059 ووٹ کے لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے71 پرضمنی الیکشن میں گورنر خیبرپختونخواہ کے بھائی ذوالفقار خان سمیت 5 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔پی کے 71 میں ایک لاکھ 33 ہزار 451 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ، حلقے میں مرد وخواتین کے مشترکہ طور پر 86 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.