کراچی واٹر بورڈ کا سسٹم جام کر کے شہریوں کو پانی سے محروم کرنے کا منصوبہ

کراچی واٹر بورڈ کا سسٹم جام کر کے شہریوں کو پانی سے محروم کرنے کا منصوبہ

کراچی واٹر بورڈ کے دھابیجی پیمپ ہائوس کے ایکسین کا تبادلہ کرکے 550ایم جی ڈی پانی کی فراہمی خطرے میں ڈال دی گئی

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی واٹر بورڈ کا سسٹم جام کر کے شہریوں کو پانی کی بوند بوند سے محروم کرنے کا منصوبہ تیارہو گیا،250ایم جی ڈی پانی سپلائی کرنے والے این ای کے پمپ ہاؤس کو ایکسین سے محروم کرنے کے بعدحساس ترین دھابیجی پمپ ہاؤس کے بھی ایکسین کا تبادلہ کرکے 550ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کو خطرے میں ڈال دیا گیا،سینئر افسران نے اقدام کو چیئرمین واٹر بورڈ اور واٹر کمیشن کو ناکام کرنے کی سازش قرار دیدیا،ادارے کے ایک چہیتے پی ڈی کی فرمائش پوری کرنے کیلئے کروڑوں شہریوں کو پانی کی فراہمی داؤ پر لگانے کا انکشاف،ادارے کے افسران نے چیئرمین اور واٹر کمیشن سمیت تحقیقاتی اداروں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کردی،انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے اہم پمپنگ اسٹیشنوں سے سینئر افسران کو ہٹاکر ٹیکنیکل امور سے ناواقف ناتجربہ کار اور جونیئر افسران کو تعینات کرکے واٹر بورڈ کا سسٹم جام کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے،ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چند روز قبل کراچی کو250ایم جی ڈی پانی سپلائی کرنے والے این ای کے پمپنگ اسٹیشن پر اہم ذمہ داری پر مامور ایکسین پردیپ کمار سمیت گھارو ودیگر ڈسٹری بیوشن کی ذمہ داریوں پر موجود6 افسران کا تبادلہ کرکے انہیںزیر تعمیر65ایم جی ڈی پروجیکٹ میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ حیران کن طور پر این ای کے پمپنگ اسٹیشن سے ہٹائے گئے ایکسین پردیپ کمار کی جگہ کسی دوسرے سینئر ایکسین کو بھی تعینات نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث کراچی کو 250ایم جی ڈی پانی کی سپلائی پہلے ہی خطرے میں پڑی ہوئی ہے وہی دوسری طرف شہر قائد کو 550 ایم جی ڈی پانی سپلائی کرنے والے حساس ترین دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے ایکسین کا بھی تبادلہ کر کے ایم ڈی واٹر بورڈ نے جہاں افسران کو حیران کردیا ہے وہی شہر کو 550 ایم جی ڈی پانی کی سپلائی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی پروجیکٹس پر تن تنہا پی ڈی کا چارج رکھنے والے چہیتے افسر حسن اعجاز کاظمی کی ایک اور فرمائش پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر تعینات ایکسین اظہراقبال قاضی کا تبادلہ کرکے انہیں چیف انجینئر ای اینڈ ایم کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تاکہ ذرائع ابلاغ اور حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر چند روز بعد ان کو بھی 65 ایم جی ڈی پروجیکٹ میں چہیتے پی ڈی حسن اعجاز کاظمی کے پاس رپورٹ کرایا جاسکے، جبکہ ان کی جگہ پانی کی پمپنگ سے ناآشنا ایاز احمد تنیو کو حساس ترین دھابیجی پمپ ہاؤس کا ایکسین تعینات کردیا گیا ہے،جس کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو550ایم جی ڈی پانی کی فراہمی خطرے سے دوچار ہوچکی ہے،ادارے کے سینئر افسران کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اتنا حسا س پمپنگ اسٹیشن ہے جہاں ایکسین تعینات ہونے کیلئے پہلے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کے عہدے پر کئی سال تعینات رہنا ضروری ہے ،اے ڈبل ای کو ہی پرموٹ کر کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ایکسین بنایا جاتا ہے تاکہ پمپنگ کے سسٹم کا افسر کو مکمل تجربہ حاصل ہوسکے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ کئی عشروں سے دھابیجی پر اسی سسٹم کے تحت ایکسین کی تعیناتی کی جاتی رہی ہے تاکہ دھابیجی سے پانی فراہمی میں خلل نہ ہوسکے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.