افغانستان: افغان طالبان اورامریکی حکام کے ساتھ آج امن مذاکرات ہوں گے

افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے امریکا اورافغان طالبان کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے،پاکستان،افغانستان،یواے ای اورسعودی عرب کےنمائندے شریک ہوں گے

شخصیات ویب ڈدیسک

افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے امریکا اورافغان طالبان کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے، طالبان نے پاکستان کے تعاون سے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔ افغان میڈیاکے مطابق طالبان کی جانب سے جاری بیان میں قطرمیں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کی گئی ہے، قطرمیں امریکا اورافغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان،افغانستان،یواے ای اورسعودی عرب کےنمائندے شریک ہوں‌گے، افغانستان میں ترجمان امریکی سفارتخانے نے وائس آف امریک اسےگفتگو میں کہا تھا کہ امریکا، پاکستانی حکومت کے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے، امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد تمام فریقین سے ملے ہیں اور مزید ملاقاتیں کریں گے۔شریک ہوں گے۔ پاکستان کے تعاون سے امریکا،افغان طالبان مذاکرات آج ہوں گے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ امن کی بحالی کے لیے ہونے والے ان مذاکرات سے افغانستان میں‌ چار عشروں‌سے جاری جنگ کے خاتمے اور متحارب فریقوں‌کے درمیان امن کے قیام میں‌پیش رفت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی یہ توقع بھی کی جارہی ہے کہ حالیہ مذاکرات مستقل امن کے قیام میں پہلی سیڑھی ثابت ہوں‌گے

 امریکی اسٹیٹ ڈیارٹمنٹ کی سینئر عہدیدار اور  جنوبی و سط ایشیائی امور کی سفیر ایلس ویلزفغانستان میں امن کی بحالی کے لیے طالبان کو مذاکرات میں شمولیت پر آمادہ کرنے کے حوالے سے  پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے دفتر خارجہ میں ملاقات کررہی ہیں

امریکی اسٹیٹ ڈیارٹمنٹ کی سینئر عہدیدار اور جنوبی و سط ایشیائی امور کی سفیر ایلس ویلزفغانستان میں امن کی بحالی کے لیے طالبان کو مذاکرات میں شمولیت پر آمادہ کرنے کے حوالے سے پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے دفتر خارجہ میں ملاقات کررہی ہیں

واضح‌رہے کہ طالبان نے پاکستان کے تعاون سے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ایک بیان میں قطرمیں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق بھی کی ہے قطرمیں ہونے والے امریکا اورافغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان،افغانستان،یواے ای اورسعودی عرب کےنمائندے شریک ہوں‌ گے جب کہ افغانستان میں ترجمان امریکی سفارتخانے نے وائس آف  امریک اسےگفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا، پاکستانی حکومت کے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے،

تجزیہ نگاروں‌کے مطابق موجودہ مذاکرات سے کسی بڑی پیش رفت کا امکان نہیں لیکن یہ مذاکرات خطے میں‌ چار عشروں‌ سے جاری جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کی جانب پہلا قدم ضرور ثابت ہوں گے

Facebook Comments

POST A COMMENT.