اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو،شہریوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار

اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو،شہریوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار،شہریوں کو اب نہ تھانے کی ضرورت پڑے گی،کراچی پولیس نے پولیس فاریونامی موبائل ایپلی کیشن تیارکرلی

اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو،شہریوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار،شہریوں کو اب نہ تھانے کی ضرورت پڑے گی اور نہ ہی پولیس سے الجھنے کا مسئلہ درپیش ہوگا،کراچی پولیس نے پولیس فاریونامی موبائل ایپلی کیشن تیارکرلی۔
شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم اور پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے،جس کے بعد جرائم روکنا کراچی پولیس کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہےاس چیلنج سے نمٹنے کے لیے کراچی پولیس نے کرائم ریکارڈ اورشہریوں کی سہولت کیلئے ایپلی کیشن تیار کرلی،پولیس حکام نے پولیس فاریونامی ایپلی کیشن کی ٹیسٹنگ شروع کردی ہے۔اس ایپ میں موبائل، موٹرسائیکل، گاڑی، کیش چھیننے یا چوری سمیت دیگر کی وارداتیں رپورٹ ہوسکیں گی، ٹیسٹنگ کے دوران ایک شہری کی شکایت درج ہوتے ہی متعلقہ ایس ایس پی دفتر کو موصول ہوگئی۔ضلعی سطح پر وکٹم سپورٹ سروس ڈیسک شکایات کو مونیٹر کرے گی، مذکورہ ڈیسک شکایت درج ہوتے ہی متاثرہ شہری سے متعلقہ پولیس کا رابطہ کرائے گی، ایپ کی ٹیسٹنگ مکمل ہوتے ہی اسے شہریوں کیلئے جاری کردیا جائے گا۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایپ کے ذریعے وہ کرائم بھی ریکارڈ ہوسکیں گے جو اب تک نہیں ہو پارہے تھے، ذرائع کے مطابق شہریوں کو اب نہ تھانے کی ضرورت پڑے گی اور نہ ہی پولیس سے الجھنے کا مسئلہ درپیش ہوگا۔ایپ میں شہری اپنے ساتھ پیش آنے والی واردات کی مکمل تفصیل درج کریں گے جس کے بعد پولیس از خود متاثرہ شہریوں سے رابطہ کرے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.