طاہرہ سلیم سوز اور وقار زیدی کے اعزاز میں ” محبت بھری ادبی شام و مشاعرہ ” کااہتمام

طاہرہ سلیم سوز پر ڈاکٹر نزہت عباسی نے مضمون پیش کیا ، تنویرسخن نے وقار زیدی کے حوالے سے اظہار خیال کیا، سعدالدین سعد نے ہدیہ نعت پیش کیا
تقریب کا اہتمام نیازمندانِ کراچی اور یونیورسٹی آف کراچی گریجویٹس فورم کینیڈا (کراچی چیپٹر) نے کیا صدارت سحر انصاری اور نظامت حنیف عابد نے کی،مہمان خصوصی سعید الظفر صدیقی تھے
دیگر شعرا کے لیے بھی ایسی تقاریب کریں گے، یہ پلیٹ فارم نظر انداز اور گوشہ گیر اہلِ قلم کے لیے عام ہے، رونق حیات، بانی چیئرمین نیازمندانِ کراچی
ریحانہ احسان، حنیف عابد ، علی کوثر عاشق شوقی، قمر جہاں قمر، شجاع الزماں خان، شاد صدیق راز ایڈووکیٹ، یاسر سعید صدیقی، عشرت حبیب ، فریدہ عالم فہمی ، تنویر سخن، شائستہ سحر ،نعیم انصاری افضل ہزاروی ضیاءزیدی، خالد میر، نظر فاطمی، واحد رازی، یوسف چشتی ، ڈاکٹر نثار احمد نثار، راشد نور، رانا خالد محمود قیصر ، احمد سعید خان، نسیم شیخ ، سعدالدین سعد ، سردار صدیقی، سحرتاب رومانی، سید فیاض علی فیاض نے اپناکلام پیش کیا

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : تنویر سخن

منگل 9 ربیع الاول 1442ھ 27 اکتوبر2020ء

طاہرہ سلیم سوز اور وقار زیدی کے اعزاز میں " محبت بھری ادبی شام و مشاعرہ " کی صدارت سحر انصاری اور نظامت حنیف عابد نے کی،مہمان خصوصی سعید الظفر صدیقی تھے

طاہرہ سلیم سوز اور وقار زیدی کے اعزاز میں ” محبت بھری ادبی شام و مشاعرہ ” کی صدارت سحر انصاری اور نظامت حنیف عابد نے کی،مہمان خصوصی سعید الظفر صدیقی تھے

طاہرہ سلیم سوز اور وقار زیدی کے اعزاز میں نیازمندانِ کراچی اور یونیورسٹی آف کراچی گریجویٹس فورم کینیڈا (کراچی چیپٹر) کے زیرِ اہتمام ” محبت بھری ادبی شام و مشاعرہ ” کا اہتمام کیا گیا ۔ اتوار 25اکتوبر 2020کو منعقدہ اس ” محبت بھری ادبی شام و مشاعرہ ” کی صدارت جناب پروفیسر سحر انصاری نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی سعید الظفر صدیقی تھے۔
نظامت کے فرائض حنیف عابد صاحب نے سرانجام دیے۔ موصوف دونوں ہی سیشنز میں نظامت کاری کے جوہر دکھاتے رہے آخرکار سینیئر صحافی ، ادیب اور منجھے ہوئے شاعر جو ٹھہرے۔
ناظم ِ تقریب حنیف عابد نے راقم الحروف (تنویر سخن) کو تلاوتِ آیاتِ ربانی کی دعوت دی۔

یہ پلیٹ فارم نظر انداز اور گوشہ گیر اہلِ قلم کے لیے عام ہے، بانی چیئرمین نیازمندانِ کراچی رونق حیات کااعلان

یہ پلیٹ فارم نظر انداز اور گوشہ گیر اہلِ قلم کے لیے عام ہے، بانی چیئرمین نیازمندانِ کراچی رونق حیات کااعلان

تلاوتِ کلامِ الٰہی سے آغاز کے بعد سینئر شاعر سعدالدین سعد نے سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کرنے سعادت حاصل کی جس کے بعد حنیف عابد صاحب نے صاحبانِ اعزاز پر تعارفی کلام کرتے ہوئے سلمیٰ خانم صاحبہ (سینئر وائس چیئرمین نیازمندانِ کراچی و ریذیڈنٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف کراچی گریجویٹس فورم کینیڈا،کراچی چیپٹر ) کو خیرمقدمی کلمات کی ادائیگی کے لیے روسٹرم پر مدعو کیا۔ بعدازاں وقار زیدی پر اظہار ِ خیال کی دعوت تنویر سخن ( راقم الحروف) اور درس و تدریس سے وابستہ فرزانہ خان صاحبہ کو دی ۔ اور طاہر ہ سلیم سوز پر اظہارِ خیال کے لئے ڈاکٹر نزہت عباسی صاحبہ نے اپنا مضمون پیش کیا جبکہ رونق حیات, بانی چیئرمین نیازمندانِ کراچی نے صاحبانِ اعزاز طاہرہ سلیم سوز اور وقار زیدی پر تہہ دل سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے ان کی تحسین کی اور دونوں کی شدید علالت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت

ریحانہ احسان، حنیف عابد ، علی کوثر عاشق شوقی، قمر جہاں قمر، شجاع الزماں خان، شاد صدیق راز ایڈووکیٹ، یاسر سعید صدیقی، عشرت حبیب ، فریدہ عالم فہمی ، تنویر سخن، شائستہ سحر ،نعیم انصاری افضل ہزاروی ضیاءزیدی، خالد میر، نظر فاطمی، واحد رازی، یوسف چشتی ، ڈاکٹر نثار احمد نثار، راشد نور، رانا خالد محمود قیصر ، احمد سعید خان، نسیم شیخ ، سعدالدین سعد ، سردار صدیقی، سحرتاب رومانی، سید فیاض علی فیاض نے اپناکلام پیش کیا

ریحانہ احسان، حنیف عابد ، علی کوثر عاشق شوقی، قمر جہاں قمر، شجاع الزماں خان، شاد صدیق راز ایڈووکیٹ، یاسر سعید صدیقی، عشرت حبیب ، فریدہ عالم فہمی ، تنویر سخن، شائستہ سحر ،نعیم انصاری افضل ہزاروی ضیاءزیدی، خالد میر، نظر فاطمی، واحد رازی، یوسف چشتی ، ڈاکٹر نثار احمد نثار، راشد نور، رانا خالد محمود قیصر ، احمد سعید خان، نسیم شیخ ، سعدالدین سعد ، سردار صدیقی، سحرتاب رومانی، سید فیاض علی فیاض نے اپناکلام پیش کیا

کاملہ کی دعا کرتے ہوئے جملہ احباب ِ محفل سے دعا کی استدعا بھی کی۔ انھوں نے نیازمندانِ کراچی کی سرگرمیوں کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں دیگر شعراءکے لئے ایسی تقاریب کے انعقاد کا عندیہ دیا اور نظر انداز اہلِ قلم اور گوشہ گیر اہلِ قلم کے لئے اس پلیٹ فارم کو عام کیے رکھنے کا برملا اظہار کیا۔
وقار زیدی عارضہ قلب کے باعث شدید علیل ہیں جبکہ ” چاند میرا صنم ” کی شاعرہ طاہرہ سلیم سوز صاحبہ عارضہ شوگر کی شدت کے سبب کڈنی فیلیور کے باعث ڈائلیسس پر ہیں۔ دونوں بہت پیارے شاعر ہیں۔ جن کے اعزاز میں ” محبت بھری ادبی شام ” کی تقریب سجائی
گئی۔ ان دونوں شعراء پر گفتگو کی گئی ان کے کلام سے منتخب اشعار حاضرین ِ محفل کی سماعتوں کی نذر کیے گئے۔ اور پھر کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر بھی سماعت کیا گیا۔ رونق حیات صاحب نے مہمانانِ اعزاز کی تحسین کرتے ہوئے ان کی صحت و تندرستی کے لئے دعا گو رہے۔ نیازمندانِ کراچی کے اغراض و مقاصد اور شاعروں وادیب کی فلاح و بہبود سے متعلق کارگزاریوں کا تزکرہ کیا۔ اہلِ قلم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے اور اپنے حقوق کی جانکاری اور حق طلبی پر بات کی۔

وقار زیدی عارضہ قلب کے باعث شدید علیل ہیں جبکہ " چاند میرا صنم " کی شاعرہ طاہرہ سلیم سوز صاحبہ عارضہ شوگر کی شدت کے سبب کڈنی فیلیور کے باعث ڈائلیسس پر ہیں۔ دونوں بہت پیارے شاعر ہیں۔ جن کے اعزاز میں " محبت بھری ادبی شام " کی تقریب سجائی

وقار زیدی عارضہ قلب کے باعث شدید علیل ہیں جبکہ ” چاند میرا صنم ” کی شاعرہ طاہرہ سلیم سوز صاحبہ عارضہ شوگر کی شدت کے سبب کڈنی فیلیور کے باعث ڈائلیسس پر ہیں۔ دونوں بہت پیارے شاعر ہیں۔ جن کے اعزاز میں ” محبت بھری ادبی شام ” کی تقریب سجائی

پروفیسر سحر انصاری صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں نیازمندانِ کراچی اور رونق حیات صاحب کی اہل ِ قلم کے حق میں ایسی تقاریب کے انعقاد اور ادبی محافل منعقد کرنے پر تحسین و حوصلہ افزائی کی۔ جبکہ طاہرہ سلیم سوز اور وقار زیدی کی شاعرانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ان کی صحت کے حوالے سے دعائیہ کلمات ادا کیے اور ایک بھرپور کامیاب شام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر طاہرہ سلیم سوز صاحبہ اور وقار زیدی صاحب کو پھولوں کے تحفے اور شیلڈز پیش کی گئیں، عشرت حبیب صاحبہ اور ڈاکٹر نزہت عباسی نے گلدستے پیش کیے جبکہ ریحانہ احسان صاحبہ نے طاہرہ سلیم سوز کو پھولوں کا گجرا پہنا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ جس کے بعد مشاعرے کا آغاز کیا گیا۔
حنیف عابد صاحب نے نظامت کاری کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے پہلے کلام نذرِ محفل کرنا چاہا مگر معروف شاعرہ ریحانہ احسان صاحبہ اپنی طبیعت کی ناسازی اور ڈاکٹر احسان کی مجبوریوں کے باعث تقدیم پر اصرار کیا۔ لہٰذا انہیں اپنے مقام سے پہلے موقع دیا گیا۔ اور پھر بالترتیب حنیف عابد علی کوثر عاشق شوقی قمر جہاں قمر شجاع الزماں خان شاد صدیق راز ایڈووکیٹ یاسر سعید صدیقی عشرت حبیب فریدہ عالم فہمی ، تنویر سخن، شائستہ سحر ،نعیم انصاری افضل ہزاروی ضیاءزیدی، خالد میر، نظر فاطمی، واحد رازی، یوسف چشتی ، ڈاکٹر نثار احمد نثار، راشد نور، رانا خالد محمود قیصر ، احمد سعید خان، نسیم شیخ ، سعدالدین سعد ، ڈاکٹر نزہت عباسی، سردار صدیقی(فیض احمد فیض کے شاگردِ رشید)، سحرتاب رومانی، سید فیاض علی فیاض، رونق حیات، صاحب ِ اعزاز وقار زیدی ، صاحب اعزاز طاہرہ سلیم سوز، مہمانِ خصوصی سعید الظفر صدیقی صدر ِ محفل پروفیسر سحر انصاری نے خطبہ صدارت کے بعد کلام نذرِ محفل کیا اور حاضرین ِ ایک غزل کے بعد دوسری اور تیسری غزل پر اصرار کرتے رہے اور محظوظ ہوتے رہے۔

پروفیسر سحر انصاری صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں نیازمندانِ کراچی اور رونق حیات صاحب کی اہل ِ قلم کے حق میں ایسی تقاریب کے انعقاد اور ادبی محافل منعقد کرنے پر تحسین و حوصلہ افزائی کی۔ جبکہ طاہرہ سلیم سوز اور وقار زیدی کی شاعرانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ان کی صحت کے حوالے سے دعائیہ کلمات ادا کیے اور ایک بھرپور کامیاب شام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی

مشاعرے کے اختتام پر جناب ناصر رضوان ایڈووکیٹ صاحب نے جملہ مسند نشینوں اور شرکائے محفل سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔
اس محبت بھری ادبی شام میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صاحبانِ علم و فن اور باذوق سامعین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ معروف عکاس و مصور اور شوبز سے تعلق رکھنے والے شاہین مصور، طارق جمیل ، ادیب زبیر ، ریحانہ روحی ،ڈاکٹر پرویز جمالی ، الطاف احمد اپنی مسز کے ساتھ ، وقار زیدی صاحب کے اہلِ خانہ ، اصغر خان ، فرزانہ خان ، ڈاکٹر احسان ، نفیس احمد خان ، شاہد الیاس شامی ، ایڈووکیٹ سلیم اپنی فیملی کے ساتھ اور دیگر معزز سامعین جن کے اسمائے گرامی اس ناچیز کے حافظے میں نہیں ہیں۔
بہر کیف ایک عمدہ اور کامیاب ادبی شام و مشاعرہ خوشگوار یادیں رقم کر کے اختتام پذیر ہوا۔

 محبت بھری ادبی شام میں شاہین مصور، طارق جمیل ، ادیب زبیر ، ریحانہ روحی ،ڈاکٹر پرویز جمالی ، الطاف احمد اپنی مسز کے ساتھ ، وقار زیدی صاحب کے اہلِ خانہ ، اصغر خان ، فرزانہ خان ، ڈاکٹر احسان ، نفیس احمد خان ، شاہد الیاس شامی ، ایڈووکیٹ سلیم اپنی فیملی کے ساتھ شریک ہوئے جب کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صاحبانِ علم و فن اور باذوق سامعین بڑی تعداد میں موجود تھے

Facebook Comments

POST A COMMENT.