بلد یہ عظمیٰ کراچی کے زیراہتمام خواتین مشاعرے بیاد اکرام الحق کاانعقاد

بلد یہ عظمیٰ کراچی کا شعبہ کھیل و ثقافت اور ادب شہر میں ادبی ، ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں ہمیشہ کوشاں رہا ہے
مشاعرے کے انعقاد میں سید خورشید احمد شاہ، شمس نور مسعودی ، سید عابد رضا منصور زبیری ، آفتاب عالم قریشی اور قیصر وجدی نے اہم کردار ادا کیا

جب شام ڈھلی

شخصیات ویب نیوز

ر پورٹ : سلیم آذر

بدھ 10ربیع الاول 1442ھ 28اکتوبر 2020ء

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

بلد یہ عظمیٰ کراچی کھیل و ثقافت اور ادب کے فروغ میں ہمیشہ سرگرم رہی ہے۔ اس مقصد کے تحت سال میں متعدد تقاریب کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔خصوصاً سال میں بڑے مشاعرے کا انعقاد ادارے کی خاص شناخت بن چکی ہے۔ اس سال کورونا وبا کے باعث کسی تقریب کا اہتمام نہیں کیا جاسکا۔ اب جیسے ہی صورت حال بہتر ہوئی بلدیہ عظمی ٰ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین مشاعرہ بیاد اکرام الحق شوق منعقد کرنے کا اہتمام کرڈالا
ہفتہ 24 اکتوبر 2020 کی شام کو شعبہ کھیل و ثقافت بلد یہ عظمیٰ کے ز یر اہتمام فیڈرل بی ایریا بلاک7عائشہ منزل پرواقع مرکز اسلامی میں خواتین مشاعرے کا انعقاد کیا۔ مشاعرے کے سرپرست بلدیہ عظمیٰ کے کلچر اور اسپورٹس کے سینئر ڈائریکٹر سید خورشید احمد شاہ اور ڈائریکٹر کلچر بلدیہ عظمیٰ کراچی شمس نور مسعودی ، کوآرڈینٹرکونسل آف کراچی لائبریری سید عابد رضا اورکوآرڈینٹر منصور زبیری تھے

 

بلد یہ عظمیٰ کراچی کے افسران اور مشاعرے کے آرگنائزر معروف شاعرہ آئرین فرحت کو شیلڈ دے رہے ہیں

بلد یہ عظمیٰ کراچی کے افسران اور مشاعرے کے آرگنائزر شاعرہ آئرین فرحت کو شیلڈ دے رہے ہیں

مشاعرے کے آرگنائزرز میں جناب آفتاب عالم قریشی اور جناب قیصر وجدی شامل تھے۔ صدارت معروف شاعرہ صبیحہ صبا صاحبہ نے کی۔ نظامت کے فرائض خوب صورت شاعرہ آئرین فرحت نے سرانجام دیے۔ جن خواتین شاعرات کو بلدیہ عظمیٰ نے مدعو کیا ان کے اسمائے گرامی یہ تھے۔ صبیحہ صبا، ریحانہ روحی، سیما غزل، ثبین سیف، وضاحت نسیم، پروفیسر رضیہ سبحان، آئرین فرحت، ریحانہ احسان، ڈاکٹر لبنیٰ عکس، پروین نظیر سومرو، ناہید عزمی، ہما بیگ، یاسمین یاس، شاہدہ عروج خان، ارم زہرا، ڈاکٹر شمع افروز ، روبینہ راجپوت، راعنا ناہید راعنا، حیا غزل، ثنا قادر، عکسہ حسین، سیدہ ہما طاہر۔
بلدیہ عظمی ٰ کراچی کے اس مشاعرے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صاحبانِ علم و فن اور باذوق سامعین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ معروف شاعر خورشید عالم، عکاس و مصور اور ادبی دنیا سے ایک خاص نسبت کے ساتھ تعلق رکھنے والے زیفرین صابر، کراچی کی معروف ادبی وسماجی شخصیت ، کتابوں کی دنیا کا بڑا نام ، بہت معروف و بڑے پبلشنگ ادارے کے بانی فرید بھائی ودیگر معروف شخصیات اپنی فیملی کے ساتھ موجود تھیں۔

مشاعرے کی تصویری جھلکیاں  پیش خدمت ہیں

Facebook Comments

POST A COMMENT.