عزیزآباد سے اسلحہ سپلائی کرنے والے تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

عزیزآباد سے اسلحہ سپلائی کرنے والے تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

عزیزآباد پولیس نے اسلحہ سپلائی کرنے والے تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار،ملزمان گاڑی کے ذریعے اسلحہ منتقل کررہے تھے،ملزمان حیدر زیدی، محسن سے دو نائن ایم ایم پستول اوررائفل برآمد،تیسرا ملزم محمد عمر سہولت کار نکلا

عزیز آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے اسلحہ سپلائی کرنے والے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد پولیس نے اسلحہ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان گاڑی کے ذریعے اسلحہ منتقل کررہے تھے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پہلے بھی قبائلی علاقوں سے اسلحہ اسمگل کرچکے ہیں، ملزمان حیدر زیدی ،محمد محسن سے دو نائن ایم ایم پستول اور رائفل برآمد کرلی۔گرفتار تیسرا ملزم محمد عمر ولد محمد جاوید سہولت کار ہے، ملزمان نے25سے زائد اقسام کا اسلحہ کراچی میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عزیز آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے اسلحہ سپلائی کرنے والے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد پولیس نے اسلحہ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان گاڑی کے ذریعے اسلحہ منتقل کررہے تھے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پہلے بھی قبائلی علاقوں سے اسلحہ اسمگل کرچکے ہیں، ملزمان حیدر زیدی ،محمد محسن سے دو نائن ایم ایم پستول اور رائفل برآمد کرلی۔گرفتار تیسرا ملزم محمد عمر ولد محمد جاوید سہولت کار ہے، ملزمان نے25سے زائد اقسام کا اسلحہ کراچی میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.