دعا منگی گھر پہنچ گئی، اہل خانہ کامغویہ سے متعلق کچھ بتانے سے گریز

 دعا منگی گھر پہنچ گئی تاہم اہلخانہ دعا سے متعلق کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہے، اس سلسلے میں پولیس کا موقف سامنے نہیں آسکا

عا منگی کی بازیابی مبینہ طورپر ڈیرھ سے دو کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد  عمل میں آئی، اہلخانہ نے کسی بھی قسم کی معلومات شیئرکرنے سے گریز

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: سید ماجد علی

 دعا منگی گھر پہنچ گئی، اہلخانہ کا مغوی دعا منگی سے متعلق کچھ بتانے سے گریز، اس سلسلے میں پولیس کا موقف سامنے نہیں آسکا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طورپر ڈیرھ سے دو کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد دعا منگی کی بازیابی عمل میں آئی، دعا خیریت سے ہے تاہم اہلخانہ نے کسی بھی قسم کی معلومات شیئرکرنے سے گریز کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویہ کی رہائی20 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی جبکہ مغویہ کی والدہ نے کہا بیٹی کی رہائی کیلئے کچھ ادا نہیں کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے20 لاکھ روپے ادائیگی کے بعد داس کو رہا کرایا، گزشتہ رات 2بجے اہلخانہ اوراغواکاروں کے درمیان رابطہ ہوا اور تاوان کی رقم طے ہونے کے 2گھنٹے کے اندر دعا اپنے گھر پہنچی۔ذرائع کے مطابق دعا منگی 4سے ساڑھے 4کے درمیان اپنے گھر پہنچ چکی تھی ، گھر پہنچنے کی خبر سی پی ایل سی اور دیگر اداروں کو بعد میں دی گئی۔دوسری جانب ی گئی دعا کی والدہ کا کہنا ہے دعامنگی گھر پہنچ گئی ہے، ہمیں کچھ نہیں کہنا، بیٹی کی رہائی کیلئے کچھ ادا نہیں کیا، آپ سب کی دعاو¿ں سے بیٹی گھر واپس آئی، دعامنگی کے لیے احتجاج کرنے والوں کی شکر گزار ہوں۔19سالہ دعا منگی کو گزشتہ ہفتے کی رات 10 بجے ڈیفنس فیز 6 کے علاقے بڑا بخاری سے ایک ریسٹورنٹ کے باہر سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ چار سے زائد ملزمان کار میں سوار تھے جنہوں نے مزاحمت کرنے پر دعا کے ساتھی حارث سومرو کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔ شاطر ملزمان دعا کا موبائل فون بھی وہیں پھینک کر فرار ہوئے تھے۔بعدازاں ملزمان کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے دعا کے اہل خانہ سے ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دعا منگی ہفتے کو علی الصباح اپنے گھر واپس پہنچ گئی۔ اس کی رہائی کے طریقہ کار کی تفصیلات تو فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکیں تاہم پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دعا منگی خیریت سے ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.