کراچی سمیت سندھ بھر میں سپربگ ٹائیفائڈ تیزی سے پھیلنے لگا

کراچی سمیت سندھ بھر میں سپر بگ ٹائیفائڈ تیزی سے پھیلنے لگاہے،اس مرض کے خاموش پھیلاﺅنے صوبے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ کے باسی احتیاط کریں

ینٹی بائیوٹیک ادویات سپر بگ ٹائیفائڈ کی وجہ بن رہی ہیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اس سپر بگ ٹائیفائڈ سے جان بھی جاسکتی ہے ۔پیڈیاٹرک سرجن پروفیسر اقبال میمن

کراچی سمیت سندھ بھر میں سپر بگ ٹائیفائڈ تیزی سے پھیلنے لگاہے،اس مرض کے خاموش پھیلاﺅنے صوبے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ کے باسی احتیاط کریں اور ڈاکٹرز بھی دوا کی تجویزمیں مزید سوچ بچار کریں کیونکہ اینٹی بائیوٹیک ادویات سپر بگ ٹائیفائڈ کی وجہ بن رہی ہیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اس سپر بگ ٹائیفائڈ سے جان بھی جاسکتی ہے ۔پیڈیاٹرک سرجن پروفیسر اقبال میمن نے بتایاکہ ٹائیفائڈ سے اموات بھی ہوجاتی ہیں ۔ یہی نہیں، پیچیدگیاں بھی بڑھ جاتی ہیں، مثلا آنت کا پھٹ جانا، نمونیا ہوجانا، جگر اور دماغ کا متاثر ہوجانا، خون کا جم جانا وغیرہ شامل ہیں ۔دوسری طرف اینٹی بائیوٹک کے ملک میں ہونے والے بے پناہ استعمال پر ماہرین بھی پریشان ہیں۔ماہر امراض اطفال ڈاکٹر فریدالدین نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹک کا استعمال اتنا بڑھ گیا ہے کہ پان والے کے پاس سے بھی اینٹی بائیوٹک ادویات مل جاتی ہیں ، حد سے زیادہ استعمال کی وجہ سے انسانی جسم میں مختلف ادویات کے خلاف مزاحمت کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے ۔گزشتہ سال فروری میں بھی سپربگ ٹائیفائڈ کئی جانیں نگل گیا تھا۔ گندا پانی، آلودگی اوراینٹی بائیوٹک کا زیادہ استعمال مہلک ٹائیفائیڈ کے پھیلاﺅ کی وجہ بن رہا ہے ۔a

Facebook Comments

POST A COMMENT.