نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسیکا آرڈن نے مسجد میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی قرار دے دیا

نیوزی لینڈ کی مسجد النور میں آسٹریلیا کے شہری کی فائرنگ سے 40 40افراد شہید 60زخمی ہوگئے، واقعہ دہشت گردی اورملک کاسیاہ ترین دن ہے، وزہر اعظم جیسیکا آرڈن

نیوزی لینڈ میں کسی قسم کے مذہبی تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے،۔بہت سی معلومات ابھی سامنے نہیں لا سکتے، ذمے داروں کو قانون کے دائرے میں لائیں گے

حملے میں 40 افراد شہید ہوئے، ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین قرار دے دیا گیا، مسجد میں فائرنگ کے واقعے کے بعد نیوزی لینڈ وزیراعظم کی اہم پریس کانفرنس

حملہ آور آسٹریلوی شہری ہے جو فوجی وردی میں ملبوس تھا، نام برینٹن ٹیرینٹ ہے،جس کی عمر 30 سے 40 سال بتائی جارہی ، ایک عورت سمیت اس کے4ساتھی شہر کے دوسرے علاقوں سے گرفتار ہوئے ہیں

نیوزی لینڈ /کراچی ، شخصیات نیوز ڈیسک ، جمعہ 15 مارچ 2019

: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسیکا آرڈن نے ملک میں فائرنگ کے دل خراش واقعے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پیغام دیا ہے کہ تم نے ہمیں چنا ہے لیکن ہم تہماری مذمت کرتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مساجد پر حملے کو دہشت گرد حملہ قرار دے دیا۔

 نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسیکا آرڈن مسجد میں فائرنگ کے واقعے پرپریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسیکا آرڈن مسجد میں فائرنگ کے واقعے پرپریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں

انھوں نے مزید کہا کہ ملک کی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔پولیس پوری طرح سے متحرک ہے۔واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔بہت سی معلومات ابھی سامنے نہیں لا سکتے۔ذمے داروں کو قانون کے دائرے میں لائیں گے۔اس حملے میں 40 افراد جاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہوئے۔تاہم ابھی تک ہلاکتوں سے متعق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔حملے کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
وزیراعظم جیسیکا آرڈن نے اسے ملک کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ مساجد پر حملہ باقاعدہ منصبوہ بندی سے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کسی قسم کے مذہبی تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔مشکوک شخص کسی بھی واچ لسٹ میں شامل نہیں تھا۔
واضح رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجدپرسفید فام انتہاپسندوں کے حملے سے 40سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں. حملہ آوروں نے خودکار مشین گنوں سے اس وقت اندھادھند فائرنگ کردی جب مساجد میں جمعہ کی نماز اداکی جارہی تھی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم نے اپنی شناخت آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کے نام سے کی ہے، حملہ آورفوجی وردی میں ملبوس تھا،جس کی عمر 30 سے 40 سال بتائی جارہی جبکہ ایک عورت سمیت اس کے4ساتھی شہر کے دوسرے علاقوں سے گرفتار ہوئے ہیں

  

Facebook Comments

POST A COMMENT.