وزیراعظم نے ملک بھر میں گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیدیا

وزیر اعظم عمران خان نے گیس چوری کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی نرمی یا رعایت نہ برتی جائے

عمران خان کی صدارت میں اعلی سطح اجلاس،وزیرِخزانہ اسد عمر،وزیرِاطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان،مشیرتجارت عبدالرزاق داوٴد اورسوئی سدرن اورناردرن کمپنیزکے منیجنگ ڈائریکٹرز و دیگر افسران کی شرکت

وزیر اعظم عمران خان نے گیس چوری کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی نرمی یا رعایت نہ برتی جائے۔گیس سیکٹر سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے کے لیے وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داوٴد اور سوئی سدرن اورناردرن کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت تقریباً 50 ارب روپے کی گیس چوری کا سامنا ہے اور اس چوری شدہ یا ضائع شدہ گیس کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالا جاتا ہے۔بریفنگ میں گیس بلوں میں اضافے کی شکایت اور سال 2019ء اور سال 2020ء میں گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جب کہ وزیراعظم کو گیس کی دریافت کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات اور اس حوالے سے متعلقہ کمپنیوں کو دی جانے والی سہولیات اورمراعات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں آنے والے مہینوں میں بجلی اور دیگر سیکٹر کے لیے گیس کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مزید منگوانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یو ایف جی گیس چوری کی روک تھام کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی نرمی یا رعایت اختیار نہ کی جائے اور گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کیا جائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.