پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامے تنہائیاں میں سعد سلمان کا کردارکرنے والے عامر حاتمی انتقال کرگئے

پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامے تنہائیاں میں سعد سلمان کا کردار ادا کرنے والے عامر حاتمی انتقال کرگئے
پاکستان ٹیلی وژن کے سنہری دور کے یادگار ترین ڈرامے تنہائی میں شہناز شیخ کے مقابل خوبصورت اور وجیہ کردار ’سعد سلمان‘ کو حقیقت کے قریب ترین نبھانے والے عامر حاتمی نے 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں مشہور برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کی تھی۔
عامر حاتمی کا انتقال دو دن قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں ہوا تھا اور آج ان کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔ وہ غیر شادی شدہ تھے، ان کی عمر 57 سال تھی۔

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر

اداکار اور ماڈل عامر حاتمی نے شوبز کو اپنا کیریر نہیں بنایا۔ وہ کافی عرصے سے منظرعام سے غائب تھے۔ان کے انتقال کی وجہ اور دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں

اداکار اور ماڈل عامر حاتمی نے شوبز کو اپنا کیریر نہیں بنایا۔ وہ کافی عرصے سے منظرعام سے غائب تھے۔ان کے انتقال کی وجہ اور دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں

پاکستان ٹیلی وژن کے سنہری دور کے یادگار ترین ڈرامے تنہائیاں سے شہرت پانے والے اداکار اور ماڈل عامر حاتمی کراچی میں انتقال کر گئے۔ عامر حاتمی کا انتقال دو دن قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں ہوا تھا اور آج ان کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔
عامر حاتمی نے پاکستانی ٹیلی وژن کے مشہور ڈارمہ سیریل ‘تنہائیاں ‘میں شہناز شیخ کے مقابل سعد سلمان کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔ اس ڈرامے میں عامر حاتمی نے خوبصورت اور وجیہ کردار ’سعد سلمان‘ کو حقیقت کے قریب ترین نبھایا تھا۔
حسینہ معین کے لکھے ہوئے اس ڈرامے تنہائیاں نے مقبولیت کے تمام ریکارد توڑ دیئے تھے
انہوں نے 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں مشہور برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کی تاہم انہوں نے ڈرامہ تنہائیاں سے مقبولیت کی بلندی کو چھوا، عامر حاتمی نے اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ہوٹل مینجمنٹ کو بھی بطور پیشہ اپنایا۔ قریبی دوستوں کے مطابق عامر حاتمی غیر شادی شدہ تھے جبکہ ان کی عمر 57 سال تھی۔
اداکار اور ماڈل عامر حاتمی نے شوبز کو اپنا کیریر نہیں بنایا۔ وہ کافی عرصے سے منظرعام سے غائب تھے۔ان کے انتقال کی وجہ اور دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
عامر حاتمی نے ماڈلنگ بھی کی ہے تاہم انہوں نے ڈرامہ تنہائیاں سے مقبولیت کی بلندی کو چھوا، ان کی ا?واز میں مردانہ وجاہت اور اداکاری میں پختگی نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔ حسینہ معین کے لکھے ہوئے اس ڈرامے نے مقبولیت کے تمام ریکارد توڑ دیئے تھے۔
ڈرامہ سیریل ‘تنہائیاں’ سے شہرت پانے والے اداکار عامر حاتمی انتقال کرگئے

Facebook Comments

POST A COMMENT.